Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

تانبے کو زندگی کا حصہ بنانے والوں پر آئی بہاریں (ایڈٰیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں:ایڈیٹر

 تانبے کے برتن میں سالن پکائیے! انوکھا ذائقہ‘ لاجواب صحت

تانبے کے برتن میں اگر سالن پکایا جائے تو سالن مزے دار بھی ہوگا اچھا بھی ہوگا اور صحت بخش بھی ہوتا ہے اور مزید سالن جلدی خراب بھی نہیں ہوگا۔
تھکاوٹ، گھبراہٹ، تکلیف ختم
ایک صاحب بتانے لگے:میں عبقری دواخانہ سے تانبے سے بنا نبوی مد لے کر گیا‘ بیس سے پچیس دن اس میں پانی پیا جو جسم میں تھکاوٹ، گھبراہٹ، تکلیف ہوتی تھی وہ ساری ختم ہوگئی۔
مرگی کے لیے
ایک تجربہ کار نے بتایا: مرگی کے مریض کے لیے گلے میں ڈالنے کے لیے تانبے کی ایک پلیٹ ہوتی ہے، اس پر کوئی نقش لکھا ہوتا ہے، مرگی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ اصل وہی تانبا ہوتا ہے۔ اس پر چاہے کچھ بھی نہ لکھیں‘ تو بھی اس کی ایک طاقت اور تاثیر ہے۔
جوڑوں کا درد ختم
ایک صاحب بتانے لگے: جاننے والے کو تانبے کا چھلہ بنا کردیا‘ پہنا‘ اس کے جوڑوں کا درد ختم ہوگیا۔
تانبے کا سکہ
ایک مخلص نے بتایا: چین کی ایک کمپنی دل کے دورے کے لیے ایک سکہ بناتی تھی، وہ سکہ گلے میں پہننا ہوتا تھا‘ میں نے اس کو دیکھا یہ تو تانبے کا بنا ہوا تھا اور وہ بہت مہنگا بھی تھا۔ میں نے خود تانبے کا سکہ تیار کیا اور بہت سے لوگوں کو دیا اور انہیں فائدہ ہوا۔

(گزشتہ سے پیوستہ) بے اولادی کا مسئلہ حل ہوگیا
ایک مخلص بتانے لگےہمارےایک رشتے دار تھے ان کے اولاد پیدا کرنے والےسپرم بالکل نہیں تھےانہیں تانبے کا کُشتہ کھلایا‘ چند دنوں میں ہی بالکل ٹھیک ہوگئے۔ لیکن واضح رہے یہ کشتہ بنانے والے اب وہ لوگ رہے نہیں‘ کیونکہ اس کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔لہٰذا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ تانبے کے برتن استعمال کریں۔
ایک انگریز کا قصہ:اسی صاحب نے مزید بتایا کہ ایک انگریز تھا اس کا امریکہ میں ایکسیڈنٹ ہوگیا اس کا اس وقت کوئی علاج نہیں تھا، ڈاکٹرز نے اس کو جواب دے دیا تھا۔ اس انگریز نے کسی میگزین میں ایک ہندو کا لکھا ہوا آرٹیکل پڑھا ‘ اب اس نے تانبے کی ایک شیٹ لی اس کی باریک باریک تاریں کاٹی اور اس نے ملیشیا کے کپڑے میں تانبے کی تاروں کا جال بن کر بستر بنا لیا اس نے اس کی دو شیٹ بنائیں ایک پیٹھ کے نیچے رکھنے کے لیے اور ایک سر کے نیچے رکھنے کے لیے، اس نے تاروں کے ساتھ تانبے کا ہینڈل جوڑ دیا، ایک دائیں ہاتھ میں پکڑنا ہے اور ایک بائیں ہاتھ میں پکڑنا ہے۔ تقریباً وہ آٹھ سے نو ماہ اس پر لیٹا رہا، بقول اس کے خود وہ ٹھیک ہوگیا۔ ٹھیک ہونے کے بعد اس نے اس کو بہت زیادہ خود بنانا شروع کردیا اور اسے بہت لوگوں نے پسند کیا،منیو فیکچر کیا اور بہت سیل ہوا۔ پھر اس کے حاسدین نے اس کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کیلئے اس کے خلاف انوکھے مقدمات، رکاوٹیں کھڑی کردیں،آخر بیچارہ تھک ہار کر 1993ء میں اس نے یہ کام چھوڑ دیا، آخر وہ غریب ہوکر مرا‘ اس کی تمام تانبے کی فیکٹریاں بند ہوگئیں۔
ایک شخص نے بتایا میںانگلینڈ سے آیا ہوں وہاں تانبے کے برتن 77 سے 80 پائونڈ تک فروخت ہورہے ہیں‘ جیسے عبقری نے یہ نبوی تانبے کے مد اور صاع بنائے ہیں۔ وہاں کے لوگوں کا بھی ماننا ہے کہ یہ بلڈپریشر کو ٹھیک کرتا ہے۔میرا ذاتی مشورہ ہے کہ آپ تانبے کی ہانڈیاں بنائیں اور مزید برتن تانبے کے بھی استعمال کریں۔ الحمد للہ اب میں مد اور صاع استعمال کررہا ہوں اس سے بہت فرق پڑا ہے۔ سب سے بڑی بات آپ کا عقیدہ ہونا چاہیے انگلینڈ میں بھی تانبے کے برتن ہوتے تھے ۔
تانبے کے کُشتہ کی تاثیر: ایک شخص نے بتایا کہ ان کے والد صاحب نے 20,25 سال کی عمر میں تانبے کا کُشتہ کھایا اس کی تاثیر 20,25 سال رہی اور واقعی حقیقت یہی ہے جو کہ انہوں نے اپنے تجربات و مشاہدات میں بتایا لیکن تانبے کا کشتہ بنانے والے کہاں گئے؟ استعمال کرنے کے احتیاطیں کیا ہیں اس کو پہلے سوچنا بہت ضروری ہے۔
چولستان میں تانبے کے برتنوں کا استعمال:چولستان کے صحرا میں خواتین تانبے کے برتنوں کو استعمال کرتی ہیں وہاں بیماریاں ، تکلیفیں نہیں ہیں۔
کُشتہ تانبا:طب کی کتابوں میں کُشتہ تانبہ اوّل نمبر پر ہے جو بھی کھاتا ہے سب بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں جوان ہو جاتا ہے۔
زہر کا مسئلہ حل: ہمارے بچپن میں جو شخص خودکشی کرنے کے لیے زہر کھا لیتا تھا ،وہ سوراخ والے تانبے والے سکے اس کو دودھ میں اُبال کر وہ دودھ اس کو پلا دیتے تھے۔ اس کا زہر کا مسئلہ حل ہو جاتا تھا۔میرا خود کا آزمودہ ہے۔
تانبے کے برتن کا استعمال یا رواج ختم ہو جانا: ایک تجربہ کار نے بتایا: جب تک تانبے کے برتن تھے دل کی بیماریاں، ہائی بلڈپریشر ، شوگر نہیں تھی اب جب تانبے کے برتن ختم ہوگئے تو آنے والی نسلیں ضدی اور کمزور ہیں۔
تانبے کے برتن کا استعمال: ایک ٹیچر نے اپنا تجربہ بتایا:2007 یا 2008 میں عبقری رسالہ میں پڑھا تھا پھر میں نے تانبے کے برتن استعمال کرنا شروع کیے‘ میرے جسم میں طاقت، قوت اور اب میرے بچوں میں بھی وہی کیفیات ہیں ۔
بے اولادی نہیں ہے
ایک صاحب بتانے لگے:میرے والد نے دو شادیاں کیں 12 بچے تھے ۔ میں دو سال کا تھا، والد فوت ہوگئے تھے جب میں نے ہوش سنبھالا تو ہر چیز تانبے کی تھی‘ لوٹا بھی، تھالی بھی، چمچ بھی ہر چیز تانبے کی تھی۔ الحمدللہ ہمارے گھر میں بیماری بھی نہیں اور بے اولادی بھی نہیں ہے۔ 58سال کا ہوں کبھی کوئی بیماری نہیں ہوئی۔
تانبے کا کڑا پہننے سے مہرے ٹھیک
ایک شخص اپنا مشاہدہ بتانے لگے: بارش ہوئی میرے گھر کی چھت شیٹوں کی بنی ہوئی تھی میں چھت پر شیٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے چڑھا تو چھت کیساتھ میں بھی نیچے گرگیا میری کمر ٹوٹ گئی، مہرے ہل گئے، جب سے میں نے تانبے کا کڑا پہنا ہے اب میں ٹھیک ہوں ۔
بہترین یاداشت ایک مخلص نے بتایا: ہمارے گھر میں تانبے کی پرات ہے اسی میں آٹا گوندھتے ہیں اس کی برکت سے یادداشت بہترین ہے، نظر بہترین ہے، عینک نہیں لگی۔ اگر دل کا مریض ہو تو ایک روپے کا تانبے کا سکہ ڈوری میں ڈال کر پہن لیں افاقہ ہوگا۔
تانبے کاچھلہ ڈالنے سے انگلیاں ٹھیک
ایک مخلص نے بتایا: سردیوں میں انگلیاں خراب ہو جاتی تھیں یعنی پھٹ جاتی تھیں‘ چھلہ ڈالنے سے ٹھیک ہوگئیں۔
وبائی امراض سے حفاظت
ایک تجربہ کار نے بتایا: اگر تانبے کا برتن یا اس کا کڑا وغیرہ استعمال کریں تو ہیضہ نہیں ہوتا، ہیپاٹائٹس نہیں ہوتا اور وبائی امراض سے انسان محفوظ رہتا ہے چاہے کتنی ہی خطرناک کیوں نہ ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 634 reviews.