Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرہم گھر پر تیار کیجئے! جلےپر لگائیں فوری شفاء پائیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(ثاقب عمر خان لغاری، مظفرگڑھ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں‘ میرےگھر میں عبقری سارے پڑھتے ہیں‘ہمارے علاقہ میںعبقری سبھی پڑھتے ہیں‘اس میں موجود ٹوٹکے اور وظائف سے فیض پاتے ہیں‘ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آزمانے سے بڑی بڑی بیماریوں اور مہنگی ادویات سے چھٹکارا مل رہا ہے۔ میرے آزمودہ ٹوٹکےقارئین کی نذر کررہا ہوں۔انتہائی مفید ہے‘ جس نے بھی آزمایا اس کو شفاء ملی‘اگر خدانخواستہ کوئی شخص جھلس جائے جل جائے اس کے لیے ایک نایاب علاج حاضر ہے یہ مجرب ہے کسی پنساری سے دھنولا دھوپ لے لیں اس کو ایک کڑاہی میں ایک کلو تیل ڈال کر پگھلا لیں جب پگھل جائے تو ایک ٹب میں برف ڈال کر پانی کو شدید ٹھنڈا کرلیں پگھلا ہوا دھنولا دھوپ اس میں ڈال دیں ڈالتے ہی وہ مکھن کی طرح جم جائے گا پانی سے اسے نتھار لیں مرہم تیار ہے وہ جلے ہوئے حصے پر لگائیں جلی ہوئی جلد اتر جائے گی اگر پرانا زخم ہے تو پیپ نکل جائے گی صبح شام لگائیں ان شاء اللہ شفایابی ہو جائے گا۔لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ زخموں پر یہ مرہم لگانے سے بھی زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ گھر میں اس مرہم کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ بھڑ کاٹ جائے:اگربھڑ کاٹ جائے تو فی الفور ڈنگ والی جگہ پر مٹی کا تیل لگالیں نہ جگہ سوجے گی نہ ہی درد ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 519 reviews.