Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سعودی عرب سے ملا گردہ کے امراض کا کرشماتی ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(اشفاق بلوچ، حیدر آباد)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2015ء کی بات ہے میں حیدر آبادکے اسٹیشن کے قریب بک اسٹال پر کھڑا تھا تو عبقری رسالہ پر نظر پڑی ‘میں نے رسالہ کے دلچسپ کور پیج کو پڑھا تو رسالہ خریدے بنا نہ رہ سکا۔ تب سے عبقری میرے گھر کی زینت بن چکا ہے۔عبقری ہمارا پسندیدہ شمارہ ہے‘ سارا گھر اس کا دیوانہ ہے‘اس میں آنے والے ٹوٹکوں‘ نسخہ جات سے صحت ملتی ہےا ور روحانی و جسمانی مسائل سے چھٹکارا کیلئے وظائف انتہائی مفید اور تجربہ شدہ ہوتے ہیں۔ آپ کاہر ماہ عبقری میں آنے والا طبی آرٹیکل پڑھتا ہوں‘ ایک مرتبہ عبقری رسالہ میں ساگودانہ پر آپ کا طبی آرٹیکل پڑھا اور اس کے حیرت انگیز فوائد پڑھ کر حیران رہ گیا۔ پھر ساگودانے کو ناشتے کا حصہ بنا لیا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ سخی بنیں‘ اس لیے بخل شکنی کرکے دو عدد ٹوٹکے عبقری کو بھیج رہا ہوں‘ لاجواب چیز ہے شفاء دینے والا اللہ رب العزت ہے۔ 1996ء میں میرے دائیں گردہ میں درد شروع ہوا ایبٹ آباد سے لیکر حیدر آباد کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دکھایا یہاں تک کہ کراچی کے مشہور کڈنی ہسپتال کی میڈیسن استعمال کیں لیکن شفاء نہیں ملی۔ ہمارے مسجد کےایک نمازی ملے‘ انہوں نے میری حالت دیکھی اور مجھ سے میری بیماری کےمتعلق دریافت کیا‘ میں نے شروع سے لیکر موجودہ حالت تک تمام صورتحال تفصیل سے بتائی‘ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا سعودی عرب میں پلازوں کاٹھیکیدار ہے اس کے ساتھ بھی گردے کا مسئلہ تھا۔ وہاں کے کسی بزرگ نے ٹوٹکہ دیا تھا۔ بیٹے نے استعمال کیا بالکل تندرست ہے۔میں نے بھی یہ ٹوٹکہ مستقل تین بار استعمال کیا وہ دن اور آج کا دن بیس سال ہوگئے ہیں گردے میں دوبارہ کبھی درد نہیں ہوا۔
ٹوٹکہ: (۱)دیسی انڈے، (۲) لیموں۔ (ترکیب) اسٹیل کے گلاس میں 8 یا 10 لیموں نچوڑ لیں گلاس آدھا ہو جائے۔ پھر اس کے بعد دو عدد دیسی انڈے( ثابت توڑنے نہیں) دھوکر لیموں والے گلاس میں ڈال دیں۔ واضح رہے اور کچھ نہیں ڈالنا۔ گلاس ڈھانپ کر رکھ دیں تقریباً چار دن کے بعد دونوں انڈے گلاس میں گل جائیں گے صبح نہار منہ پینے ہیں۔ پھر چار دن کے بعد دوسری خوراک‘ اور پھر چار دن کے بعد تیسری خوراک پینی ہے‘ بس کورس مکمل ہوا۔ اس تمام کورس میں چھ انڈے اور بیس یا پچیس لیموں چاہیے ہوں گے۔

 

 

 
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 479 reviews.