Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چڑچڑی بیوی اور غصیلے شوہر کو محبت سکھانے کا عمل

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(محمد عرفان، لاہور)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے پہلی مرتبہ تقریباً چار سال پہلے عبقری میگزین پڑھا اتنا اچھا لگا آج تک مستقل پڑھ رہا ہوں۔چند تجربات قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں:
نظر بد کا علاج
بیماری، گھریلو جھگڑے، قرض کی زیادتی، کاروباری بندش اور دیگر بے شمار مسائل نظر بد لگ جانے سے ہوتے ہیں اور عاملین حضرات جادو ٹونے تعویذات کا اثر کہہ کر لوگوں کو ڈراتے ہیں اور لوٹتے ہیں جو مریض دوائوں سے ٹھیک نہیں ہو پا رہے یا مسائل بڑھ رہے ہیں تو خدارا اسکی نظر اتار لیں ان شاء اللہ بہتری آنا شروع ہو جائیگی چھوٹی موٹی بیماریوں کو نظر انداز کردیں کوئی بھی مسئلہ نظر ضرور اتارلیں ان شاء اللہ بہتری آنا شروع ہو جائیگی۔عمل: بسم اللہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ ایک سانس میں سات بار پڑھے چند بار یہ عمل کرلیں بہت پُر تاثیر عمل ہے۔
جائز کام کے لیے
کوئی بھی جائز کام ہو، شادی، کاروبار، صحت، میاں بیوی کی آپس میں ناچاقی یا من پسند شادی فجر کی نماز میں سنت اور فرض کے درمیان گیارہ مرتبہ اوّل آخر درود پاک پڑھیں اور درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر دعا کریں اگر کوئی مریض ہوتو پانی دم کرلیں اور مریض کو پلائیں اکیس دن میں مریض صحت یاب ہو جائے گا ان شاء اللہ۔
میاں بیوی کی محبت کے لیے
وَأَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَـحَبَّةً مِنِّی وَلِتُصْنَعَ عَلَی عَیْنِی‘‘ (بیوی کہے عَلَیْکَ مرد کہے عَلَیْکِ) 160 مرتبہ روزانہ پڑھے اوّل آخر درود پاک پانچ پانچ مرتبہ مسلسل گیارہ دن تک پانی پر دم کرکے پیئے ان شاء اللہ اختلافات ختم ہو جائینگے۔
کالے یرقان کا روحانی علاج
سورئہ فاتحہ گیارہ مرتبہ، سورئہ قریش سات مرتبہ، سورئہ یٰسین ایک مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اوّل آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی ضرور پڑھیں(مدت علا ج حصول شفاء تک)

 نشے کی عادت ختم ہو جائے

ہر قسم کے نشے کو ختم کرنے کے لیے سبز الائچی پریَامَـجِیْدُ ایک تسبیح پڑھ کر دم کریں اور نشہ والے مریض کو کھلادیں ایک مہینہ میں ٹھیک ہو جائے گا اور ساری نشے کی عادت ختم ہو جائے گی، شوگر ختم کرنے کے لیے سبز الائچی اور میتھرے یعنی میتھی کے دانے ہموزن لیکر سفوف بنالیں چائے کی آدھی چمچ ناشتے کے آدھے گھنٹے کے بعد دودھ کے ساتھ لیں پانچ دن لگاتار استعمال کریں اور پھر شوگر چیک کریں بشرطیکہ پہلے چیک کرلیں کتنی تھی اب کتنا فرق ہے جب نارمل ہو جائے تو یہ دوا کھانا بند کردیں جب دوبارہ زیادہ ہو تو نسخہ پھر شروع کردیں یہ عمل کرتے رہیں شوگر ختم ہو جائے گی۔

حصول رزق کے لیے
300 مرتبہ درود پاک اور 300 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِمسلسل چالیس روز یہ عمل کریں وقت اور جگہ کی پابندی کریں ان شاء اللہ غیب سے رزق میں فراوانی ہوگی۔
حصول اولاد کے لیے
رَبِّ هَبْ لِیْ مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاء ہر روز 111 مرتبہ درود پاک اوّل آخر پانچ پانچ مرتبہ مسلسل چالیس دن تک پانی پر ورد کریں اور میاں بیوی پئیں ان شاء اللہ کامیاب ہوں گے بہت مجرب عمل ہے۔
امتحان اورمقدمے میں کامیابی کے لیے
اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًا 313 مرتبہ اوّل آخر درود پاک پانچ پانچ مرتبہ مسلسل چالیس دن یہ عمل کریں وقت اور جگہ کی پابندی کریں۔
دل کے امراض کے لیے
سفید پیاز کا جوس نکال کر نہار منہ تین گھونٹ پندرہ دن پئیں دل کے وال کھل جائیں گے ان شاء اللہ۔ اگر سفید پیاز نہ ملے تو دوسرا استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 474 reviews.