Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طب محمد صلی اللہ علیہ و الہ سلم و آل محمد سلام اللہ و رضوانہٗ علیہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

آئیے! آل رسولؐ کی آزمودہ سبزی سے انوکھے کمال پائیں

 

فرمانِ حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہٗ علیہ


’’کدو عقل کو بڑھاتا ہے اور درد قولنج کے واسطے مفیدہے اور یرقان میں بھی فائدہ دیتا ہے۔‘‘

جدید سائنسی تحقیقات

جدید سائنس کے مطابق کدوکے بیج میں وافر مقدار میں زنک پایا جاتا ہے جو سوچنے کی مہارت کو بڑھاتا ہے۔2017 ءمیں کدو کا عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایا گیاہے کدو اور اس کے بیج دونوں فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بہترین دماغی صحت کےضامن ہیں۔
کے مطابق کدو میں وٹامن اور منرلز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جن میں وٹامن اے، بی، سی، ای ، کیلشیم، آئرن اور میگنیشیم خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ایچ آئی وی پر کدو کی طبی افادیت کے حوالے سے شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صفر اوی مادوں کی مقدار گھٹانے کی خوبی کی وجہ سے یرقان کے مریضوں کے لیے کدو بہترین سبزی ہے۔ یرقان کا علاج اور احتیاط کے حوالے سے شائع ہونے والے اسپیشل فیچر میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ لکھتے ہیں کہ یرقان جگر کی خرابی کے سبب ہوتا ہے۔ ابلی ہوئی سبزیوں کا سوپ خاص طور پر کدو کا سوپ بے حد مفید ہے۔درد قولنج میں کدو میں موجودفائبر آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ دودھ پلانے والی مائیں اپنی خوراک میں کدو کے استعمال سے بچوں میں قولنج کے درد کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

 

 

کالاجادو نوبت طلاق تک لے آیا! مگر سکول پرنسپل نے بچالیا

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔ میں ایک پرائیویٹ سکول میں ٹیچر ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ پچھلے پانچ سال سے میں اور میرا شوہر ازدواجی تعلقات نہ شروع کرسکے۔ بہت ڈاکٹری علاج کروایا ٹیسٹ کے مطابق ہم دونوں بالکل نارمل ہیں لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ کا سائیکالوجیکل مسئلہ ہے ہمارے درمیان اس قدر لڑائی ہوتی تھی کہ بس میں نے بھی علیحدگی کا سوچ لیا تھا کہ طلاق لے لوں اور دوسری شادی کرلوں اس دوران میری نوکری اس سکول میں لگ گئی وہاں کی پرنسپل میری کلاس فیلو نکلی‘ میں نے جب ان کو اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا نہیں ایسا نہیں کرنا یہ تو صرف شیطانی چیزوں کا چکر ہے پھر انہوں نے مجھے اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھنے کے لیے دیا اور آپ کا درس سننے کے لیے دیئے۔ پھر مجھے جو خواب آتے تھے ان میں بہتری آنے لگ گئی اور خوابوں میں میں نے واضح طور پر اپنی انتہائی قریبی سسرالی رشتہ دارکو دیکھا وہ کالے کپڑوں میں مجھے نظر آنے لگ گئی اور خوابوں میں اکثر میں ان سے لڑتی تھی اور کہتی تھی کہ آپ جو میرے ساتھ کررہی ہیں اچھا نہیں کررہی پھر میری بات فون پر دفتر عبقری میں آپ کے اسسٹنٹ سے ہوئی تو انہوں نے مجھے صبح و شام دوسومرتبہ سورئہ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درودشریف اور ہروقت یاقہار پڑھنے کیلئے دیا اور آج کل میں وہی عمل پڑھتی ہوں ۔ اللہ کے نام کی برکت سے جہاں میں اس رشتے کو ختم کرنے پر آئی تھی وہاں آج میں اور میرے شوہر اس بات کا ادراک کرچکے ہیں کہ یہ شیطانی چیزوں کی کارستانی ہے اور ہم نے ان سے لڑنا ہے اور لڑنے کے بعد ان سے نکلنا ہے اللہ نے اتنا حوصلہ دے دیا ہے۔ گھر میں سکون آگیا ہے‘ ہماری لڑائی ختم ہوگئی ہے‘ ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا ہے‘ عمل جاری ہے‘ مثبت اثرات نظر آرہے ہیں الحمدللہ! (ص۔ ب‘ پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 366 reviews.