Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا،
کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔

 

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

خوشگوار ازدواجی زندگی میں خزاں آگئی!کچھ بتائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہماری شادی کو تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں اللہ نے ہم میاں بیوی میں بہت محبت عطا کی اور بہت اچھے دن گزرتے رہے پھر پتہ نہیں کیا ہوا چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات‘ معمولی معمولی بات پے نوک جھونک پھر یہ آہستہ آہستہ بھڑتی چلی گئی پھر تو آئے دن یہی کچھ اور شدت بڑھتی چلی گئی‘ برداشت نام کی چیزہی ختم ہوگئی ہے مجھے کوئی ایساوظیفہ بتائیے کہ دوبارہ وہی پہلے والی محبت جاگ اٹھے۔ (س،ب۔ لاہور)
جواب:یہ عمل میں نے آج تک جس کسی کو بھی بتایا‘ اللہ نےان کا مسئلہ حل کردیا۔ میاں بیوی کی ناچاقی ختم کرنے کیلئے عورت مغرب کی نماز کے بعد 21 مرتبہ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَاور رات کو سونے سے پہلے سورۂ اخلاص 21 مرتبہ اول و آخرتین مرتبہ درود شریف پڑھے۔ یہ عمل 21 دن جاری رکھے۔ ان شاء اللہ ناچاقی محبت میں تبدیل ہوجائے گی۔

 

آٹھ سال ہوگئے ترقی نہ ہوئی! حق دار ہوں!

2019 ء میں میری ترقی کیلئے نام دیا گیا ہر کسی نے مجھے مبارکباد بھی دے دی لیکن جس ٹیچر کو صرف 6 ماہ ہوئے اس کو ترقی دیدی گئی۔ حالانکہ مجھے آٹھ سال ہوگئے ۔ترقی کیلئے کوئی عمل بتائیے۔ (زوجہ ع، لاہور)
جواب: عمل انتہائی طاقتور ۔40 دن تک ایک ہی جگہ پر اول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں گیارہ دفعہ سورۂ یٰسین پڑھنی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہوں۔ہر مقصد کیلئے آزمودہ ۔ اکثرپچیس سے تیس دن کے اندر ہی کام ہوجاتا ہے مگر 40 دن مکمل کرنے ہیں۔آپ بھی اپنے مقصد کا سخت تصور کرتے ہوئے یہ عمل کیجئے۔ ہر قاری اپنے مقصد کا تصور کرکے کرسکتا ہے۔

 

آخر میرا قصور کیا؟عمر بیتی جارہی کسی کو فکر نہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دل گھر والوں کے سخت رویے پر روتا ہے‘ اسی لیے مقامی سکول میں نوکری کرلی لیکن گھر آکر پھر وہی باتیں ‘ کام کروں تو بھی باتیں کہ ’’یہ کام صرف اپنی شادی کروانے کیلئے کرتی ہے‘‘ اور اگر کام نہ کروں تو’’ کوڑی کسی کام کی نہیں‘ اس سے تو کام ہوتا ہی نہیں‘‘ جیسے الفاظ استعمال ہوتے ہیں ‘دل بہت دکھتا ہے ‘سوچتی ہوں کہ آخرمیرا قصور کیا ‘ عمر بیتی جارہی‘ کسی کوشادی کی پرواہ نہیں‘ چڑچڑی ہوچکی ہوں‘ دو چھوٹے بھائیوں کی شادی بارےسوچا جارہا اور مجھ سے صرف کام کروایاجارہا۔ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ۔ (پوشیدہ، صادق آباد)
جواب:عشاء کی نماز کے بعد تھوڑا سا پانی گلاس میں لیں اس پر سورۂ فاتحہ پڑھتے ہوئے جب اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ پر پہنچیں تو اسے 11 بار دہرائیں اور پھر سورۂ مکمل کریں۔ اسی طرح 11مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھیں اور یہ عمل پاکی کے بعد کریں۔ 20 دن جاری رکھیں اور دس دن نہیں کرنا پھر دوسرے مہینے پاکی کی حالت میں یہی عمل جاری رکھنا ہے۔ نوٹ: اس پانی کو پینا ہے۔

 

سخت ترین جادو کیلئے طاقتور فوری اثر عمل

میں ایک طویل عرصہ سے سخت ترین جادو کی بندش میں مبتلا ہوں پھر کہیں سے آپ کا رسالہ عبقری ملا ہے ‘خدارا مجھے بھی کوئی خاص عمل عنایت فرمائیے۔(ذوالفقار، ساہیوال)
جواب:سفلی جادو کے علاج کیلئے درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری دو آیات اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کرے اور یہ دعا 7 روز پانی پر دم کر کے پلائے۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْمُحْیٖ وَاَنْتَ الْمُمِیْتُ وَ اَنْتَ الْخَالِقُ وَ اَنْتَ الشَّافِیْ خَلَقْتَنِیْ مِنْ مَّآئٍ مَّھِیْنٍ فَجَعَلْنٰہُ فِیْ قَرَارٍ مَّکِیْنٍ اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَسْمَآئِکَ وَ صِفَاتِکَ الْعُلْیَا یَامَنْ بِیَدِہِ الْاِبْتِلَائُ وَالْمُعَافَاةُ وَالشِّفَآئُ وَالدَّوَآئُ بِحَقِّ مُعْجَزَاتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدِ وَ بَرَکَاتِ خَلِیْلِکَ اِبْرَاہِیْمَ وَ حُرُمٰتِ کَلِیْمِکَ مُوسٰی عَلَیْھِمُ السَّلَامُ اَللّٰھُمَّ اشْفِہِ یہ عمل بھی گیارہ روز سورج طلوع ہونے سے پہلے کیا جائے۔

 

 

جائیداد کی تقسیم پر ناانصافی ہورہی
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!ابو کی وفات کے بعد جائیداد کی تقسیم کا معاملہ شروع ہوگیا ہے چھوٹا بھائی انصاف پسند ہے لیکن بڑا بھائی انصاف پسند نہیں‘ وہ تمام جائیداد خود ہی اپنے نام کروانے کے درپر ہے۔ ماں بہنوں کو کچھ نہیں سمجھتا۔ میں چاہتی ہوں کہ جائیداد کا معاملہ امن و امان سے حل ہو جائے اس کے لیے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (پوشیدہ)
جواب:آپ نیچے لکھی گئی دعا کو صبح و شام دیوانہ وار پورے یقین کیساتھ پڑھیں۔ جتنا زیادہ یقین اور توجہ ہوگی اتنا جلد آپ کے خراب گھریلو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔مزید جو احباب بھی قرض اور کاروباری معاملات سے پریشان ہیں ان سے صرف اتنی گزارش ہے کہ اس وظیفہ میں واقعی خزانہ ہے کوئی لینے والا ہو تو۔اس خزانے کے الفاظ یہ ہیں:۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْ۔


رمضان کی رحمتیں لوٹنے کا گُر
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے شوہر ماشاء اللہ بہت اچھے ہیں‘ بہت خوش اخلاق‘ نرم دل‘ بہت خیال رکھنے والے‘ نرم دل‘ مگر نماز میں سستی کرتے ہیں‘ بہت سمجھاتی ہوں‘ صبح زبردستی اٹھاتی ہوں مگر پھر بھی نماز کی طرف توجہ نہیں کررہے‘ دفتری اوقات میں کال کرکر کے نماز کا یاد دلاتی ہوں‘ مگر اکثر ناکام رہتی ہوں‘ابھی رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ پریشان ہوں کہ بچے بھی ماشاء اللہ نماز‘ قرآن پڑھیں گے‘ میں بھی کچھ ہمت کروں گی مگر اگر شوہر نے رمضان میں بھی سستی کی تو ہمارا گھر کہیں رحمتوں اوربرکات سے محروم نہ ہوجائے‘ مجھے کوئی وظیفہ بتائیے کہ ہم رمضان میں زیادہ سے زیادہ برکات سمیٹ سکوں۔(نویدہ‘ ہری پور)
جواب:تمام رمضان سورۂ توبہ کی آخری آیت کا حصہ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَـمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ کثرت سے پڑھیں‘ ہر فرد سوا لاکھ کم از کم مکمل کرے‘ باقی عبادات ‘ قرآن‘ تراویح‘ روزہ نماز میں کمی نہ آنے پائے۔ ان شاء اللہ شوہر بھی اور تمام گھرانہ خوب برکات لوٹے گا اور تمام بیماریاں پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 327 reviews.