Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مُرادوں سے مانگے اکلوتے بھائی نے دنیا بھر میں رسوا کردیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ اور آپ کی نسلوں کو لمبی عمر برکت صحت والی عطا کرے اللہ پاک آپ کے تسبیح خانہ کو اصلاح کا ذریعہ بنائے رکھے آمین۔ 5 دسمبر 2016 ء کو آپ کی طرف سے وظیفہ ملا تھا سورئہ قریش 313بار صبح وشام پڑھنی تھی جو ہماری والدہ نے پڑھی اور ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ آپ کو خط میں جو مسئلہ لکھاتھا وہ یہ تھا کہ ہماراتین بہنوںکا اکلوتا بھائی جو کہ بہت زیادہ منت ومرادوں کے بعد اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمایا تھا بہت زیادہ بگڑ ہوا تھا۔ جیسے ہی ساتویں جماعت تک پہنچا سکول سے بھاگنے لگا والدین کا شوق تھا کہ یہ حفظ ضرور کرے‘ جب قرآن حفظ پر ڈالا تو وہاںسے بھی بھاگ کھڑا ہوا۔بس پھر ایک نیا سلسلہ چل نکلا‘ روزانہ کوئی نہ کوئی شکایت گھر آتی‘ پہلے پورا محلہ پھر علاقہ تنگ آگیا۔ پھر زندگی کے ہر میدان میںناکام رہا۔ تمام بہنیں اور والدین پہلے ہی پریشان تھے کہ اس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا‘ علاقہ کے بااثر گھر کی لڑکی بھگا کرلے گیا اور اس سے کورٹ میرج کرلی۔ وہ بااثر تھے‘ انہوں نے ہمارے گھر چھاپے شروع کروا دیئے‘ زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے گھر پولیس دیکھی‘ انہوں نے ہم سے عجیب عجیب سوالات کیے‘ سینکڑوں لوگ ہمارے گھر کے باہر جمع‘
ہمیں کوس رہے تھے‘ اس وقت پر افسوس ہورہا تھا جو گڑگڑا کر مانگ کر اللہ سے اس بھائی کو مانگا تھا۔ عبقری ہم تمام بہنیں پڑھتی تھیں اسی وقت عبقری میں خط لکھا‘ جب آپ کو خط پوسٹ کررہی تھی اس وقت میرے بھائی پر لاہور میں اغوا کا مقدمہ چل رہا تھا‘ میرے والد جو کبھی تھانے کے سامنے سے بھی نہیں گزرے تھے انتہائی شریف وہ اور میرا بھائی دونوں جیل میں تھے والد پہلی پیشی پر رہا ہوگئے جبکہ بھائی کو جیل جانا پڑا پھر مقدمہ چلا اس مقدمہ کے دوران ہم نے آپ کو بھائی کے حالات لکھے آپ نے سورۂ قریش کا وظیفہ دیا تھا میں نے آپ کو اس وقت لکھا تھا کہ بھائی ہمارے ساتھ نہیں رہتا وظیفہ ہم پڑھیں گے پھر والدہ نے وظیفہ پڑھنا شروع کیا۔ آپ 28 فروری کو میری بہن کے خواب میں آئے تھے جس میں آپ نے بشارت دی کہ 90فیصد کام ہوچکا ہے آپ کے بھائی کا مقدمے والا اور زیادہ توجہ کے ساتھ وظیفہ پڑھیں۔ پھر 27 مارچ کو ہمارا بھائی مقدمہ سے بری ہوگیا آپ کی دعا اور آپ کے دیئے وظیفہ سے۔ سب حیران تھے‘ وہ بہت زیادہ بااثر ہیں اس وظیفے کی برکت سے اللہ نے سارے مصائب ختم کردئیے۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا کرے آپ کی قیامت تک کی نسلوں میں بھی کبھی دکھ نہ آئے۔ آمین۔ (ن۔ج، ساہیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 312 reviews.