Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرے کلمے کے گواہ رہنا! یہ کہا اور زندگی ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے محسن اور بزرگ جناب محسن انصاری صاحب ماشاء اللہ 82 سال عمر میں بھی بالکل صحت مند اور کامیاب انسان ہیں۔ الحمدللہ قہقہے بھی لگاتے ہیں‘مسکراتا چہرہ‘ بالکل کم کھاتے ہیں بہت زیادہ کام کرتے ہیں‘ اس عمر میں اکاؤنٹس کا شعبہ انتہائی کامیابی سے چلارہے ہیں۔ بات خاتمہ بالخیر کی چل رہی تھی تو انہوں نے اپنے کچھ تجربات اور آنکھوں دیکھے واقعات بتائے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔فرماتے ہیں : اپنے خاتمہ بالایمان کی بہت زیادہ فکر ہونی چاہئے۔ ہم اپنی زندگی میں تو کئی مرتبہ کلمہ پڑھ لیتے ہیں ، لیکن اگر موت کے وقت بھی کلمہ نصیب ہوجائے تو یہ کامیاب زندگی کی اصل علامت ہے۔ میری عمر بیاسی سال ہو گئی ہے(ماشاء اللہ) مگر میں نے اپنی پوری زندگی میں صرف ایک شخص کو کلمہ پڑھ کر رخصت ہوتے ہوئے دیکھا۔ میں ایک مرتبہ ملتان کی کسی سوسائٹی سے گزر رہا تھا کہ راستے میں ایک گھر کے اندر سے کسی بزرگ کی بہت اونچی آواز آرہی تھی۔ بھئی! میرے کلمے کے گواہ رہنا لا الٰہ الا اللہ اے فلاں ، تم بھی میرا کلمہ سن لو لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ اے فلاں تم بھی گواہ بن جاؤ کہ میں نے کلمہ پڑھتے ہوئے اپنی جان اپنے رب کے سپرد کی ہے۔ بس یہ آوازیں تھیں اور پھر کلمہ پڑھتے پڑھتے وہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئے۔مجھے یاد ہے کہ جب میری اہلیہ مرحومہ کا آخری وقت آیا تو میرے بچوں میں سے ہر کوئی ان کے پاس ہسپتال جاتا اور کہتا: امی! کلمہ سنادیں ۔ چنانچہ وہ کلمہ پڑھنے لگ جاتیں۔ آخری لمحات میں سب رشتہ داروں کے ساتھ میں بھی موجود تھا تو وہ بالکل ہوش و حواس میں اپنے والد صاحب سے کہنے لگیں: پاپا اب آپ واپس چلے جائیں ، آپ کو یہاں کافی دیر ہوگئی ہے۔ اے فلاں ! تم بھی اب واپس چلی جاؤ، تمہارے بچے گھر میں اکیلے ہیں۔ اس طرح ایک ایک کرکے سب کورخصت کر دیا۔ میں پاس بیٹھا تھا۔ اچانک میں نے محسوس کیا کہ ان کی گردن کی رگیںکھینچتی جارہی ہیں ۔ میں سمجھ گیا اکہ روح نکلنا شروع ہوگئی ہے۔ میں نے فوراً ان کے سینے پہ ہاتھ رکھا اور سورۃ یاسین پڑھنا شروع کردی۔ دو مرتبہ مکمل پڑھ لی تو دیکھا کہ ان کا جسم بالکل نارمل ہوگیا ہے۔ یعنی جو کھچاؤ پیدا ہورہا تھا، وہ ختم ہوگیا ہے اور وہ ابھی ہوش میں ہیں۔ پھر تیسری مرتبہ سورۃ یاسین شروع کی اور جب اس آیت پر پہنچا سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ تو میری زبان پر یہی آیت جاری ہوگئی اور میں بار بار اسی کی تکرار کرنے لگ پڑا۔ پھر جب ان کے چہرے کی طرف دیکھا تو بڑی آہستگی سے ان کی گردن ایک طرف ڈھلک گئی اور میں نے اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتے ہوئے ان کی آنکھیں بند کردیں۔ اس سے پہلے سینے پہ ہاتھ رکھ کر سورۃ یاسین پڑھنے کا تجربہ مجھے میری والدہ کیساتھ ہوا تھا۔ ان کے آخری وقت میں بھی میں ان کے پاس تھا اور ان کے ہاتھ کو اپنے ہاتھوں میں لیا ہوا تھا۔ اچانک ان کے ہاتھ کی رگوں میں ایسی حرکت محسوس ہوئی جیسے (Some Thing Is Passing Slightly)اس کے ساتھ ہی ٹانگوں میں بھی اکڑاؤ شروع ہوگیا تو سورۃ یاسین شریف پڑھنے کی حدیث نبویﷺ میرے ذہن میں آئی۔ لہٰذا میں نے ان کے سینے کے اوپر ہاتھ رکھا اور سورۃ یاسین شریف پڑھنا شروع کردی۔ ابھی پہلی مرتبہ پڑھ رہا تھا کہ ان کے جسم سے اکڑاؤ ختم ہوکر جسم بالکل نارمل ہوگیا۔ یعنی سورۃ یاسین کی یہ تاثیر ہے کہ مریض کو آخری وقت میں ہر طرح کی ذہنی ، جسمانی اور روحانی طمانیت کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کی روح آٹے میں سے بال کی طرح نکل کر اللہ کی رحمت میں چلی جاتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کا خاتمہ اپنی ملاقات کے شوق اور ایمان کی حالت میں کرے! آمین(مشاہدہ، محسن انصاری،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 195 reviews.