قارئین السلام علیکم! سردیوں کا موسم اپنے پورے جوبن پر ہے ۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جو سردیوں سے گھبراتے ہیں کیونکہ ان کا جسمانی اند رونی نظام سردی کو قبول نہیں کرتا اور بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اعصابی کمزوری، جسم میں درد، سردی لگنا، بار بار پیشاب آنا، ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہو جانا یہ مختلف ایسی بیماریاں اور تکالیف ہیں جو ہر دوسرے شخص کو ہوتی ہے۔ میں اپنے اس کالم میں آپ کو ایسا نسخہ بتائوں گاکہ آپ ہر سال یہی استعمال کریں گے۔ ھوالشافی: تل آدھا کلو، کالے چنے بھنے ہوئے آدھا کلو، گڑ آدھا کلو(گڑ دیسی ہو تو بہتر ہے)، مونگ پھلی ایک پائو، مغز بادام آدھا پائو۔ تل بھون کر گڑ کا شیرا بناکر اس میں ڈال لیں اور دوسرا سامان بھی ڈال دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد پیس لیں یا گرینڈ کرلیں ‘پھکی تیار ہے۔ طریقہ استعمال:دو بڑے چمچ ہمراہ دودھ نہار منہ کھانا ہے۔یہ موسم سرما کا ایک لاجواب ٹانک ہے جو کہ آپ کو درج بالا بتائی گئی بیماریوں سے ان شاء اللہ نجات دے گا۔ مجھے سردیاں بھی پسند ہیں اور گرمیاں بھی۔ پہلی بات اللہ کے سارے موسم اچھے ہیں۔ دوسری بات جب گرمی اپنا جوبن دیکھاتی ہے تو سردی اچھی لگنے لگتی ہے اور جب گرمی کی شدت بڑھتی ہے تو سردی یاد آتی ہے۔ مجھے سردیاں پسند ہیں کہ سردیوں کی خاموش فضا میں اذانوں کی خوبصورت صدائیں جب کانوں تک دور دور تک پہنچتے ہیں اور گرم کمبل کے اندر اللہ کو یاد کرتے ہیں ذکر الٰہی کرتے ہیں تو روح میں سکون تحلیل ہو جاتا ہے۔ اور مجھے گرمیاں اس لیے پسند ہیں کہ اس میں کیونکہ اس گرمی میں ہمیں اڑھائی یا تین ماہ کی چھٹیاں ہوتی ہیں جس میں مجھے اپنے والد محترم کے کام میں ہاتھ بٹانے سے لطف ملتا ہے۔سردیوں میں کوشش کریں کھجور ضرور استعمال کریں۔ صبح کا ایک بہترین اور طاقتور ناشتہ آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ ایک گلاس دودھ اور چند دانے عجوہ یا عمبر یا کوئی سی بھی کھجور کے کھالیں اور پھر لطف اور کمال دیکھیں۔حضور نبی کریم خاتم النبینﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص صبح کے وقت سات کھجوریں عجوہ کھا لے اس کو اس دن جادو اور زہر نقصان نہیں پہنچا سکتے‘‘(صحیح بخاری)
یہ جنت کا پھل ہے یقین کے ساتھ استعمال کیجئے‘ بے حد مفید ہے اس کے حکماء کی نظر میں ان گنت فائدے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں: (۱)دماغی کمزوری سرچکرانے کے لیے۔ (۲)جگر، مثانے کی بیماریوں کے لیے۔(۳)دل دماغ کی حدیث کے لیے مفید۔ (۴)ہاتھ پائوں کی جلن معدہ کی تیزابیت کے لیے تیر بہدف۔ (۵)اعصابی طاقت کے لیے زبردست۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں