Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دوران لاک ڈاؤن قسمت کھلی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے بارے میں پہلے نہیںجانتی تھی‘ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چونکہ سکول بند تھے‘ ان دنوں گھر پر تھی‘ ایک دن یوٹیوب پر آپ کا ایک درس نظر سے گزرا‘ فارغ دی لگا کر سننا شروع کردیا‘ وہ سنا اور پھر اسی طرح آپ کے بے شمار درس سنے اور جتنا ہوسکا اعمال میں لگی‘ یقین کیجئے اللہ کریم پر ایمان بڑھ گیا ہے‘ سوچتی ہوں کاش آپ کا پہلے پتہ چلتا تو آج میرے شوہر زندہ ہوتے‘ شوہر کی وفات کے بعد تو سب نے ملنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ آپ کے درس سننے کے بعد میں نے جو وظائف کرنا شروع کیے وہ یہ ہیں:۔1۔ نماز میں سورۂ الم نشرح اور سورۂ فیل۔ 2۔ رکوع اور سجدہ کے درمیان دعائیں مانگتی ہوں۔ 3۔بیعت کارڈ والی تین تسبیحات (درود شریف‘ تیسرا کلمہ اور استغفار)۔ 4۔ نماز میں ربنا ھب لنا من ازواجنا والی دعا۔5۔ نماز کے بعد محمدرسول اللہ احمد رسول اللہ 35 بار۔ 6۔ جنات کو اعمال روزانہ ہدیہ کرتی ہوں۔ 7۔گھر کی چھت پر پرندوں کیلئے دانہ اور پانی ڈالتی ہوں۔ 8۔ہر موقع پر مسنون دعاؤں کا اہتمام کرتی ہوں۔
گھر بنانے کیلئے قرض لیا‘ آسان سے
عمل سے دو سال میں قرض اتر گیا
اسی دوران نماز کی پابندی قائم ہوگئی‘عبقری سے جڑنے سے پہلے کا واقعہ ہے کہ میرے شوہر نے اپنا گھر بنانے کا فیصلہ کیا اسی دوران سارے بھائیوں نے جائیداد کا بٹوارہ کرنے کو کہا ہم نے اپنے حصہ کے ساتھ مزید ساڑھے چھ لاکھ ملا کر اپنی ساس کا گھر خرید لیا۔ ہمارے حالات دن بدن بہتر ہونا شروع ہوگئے‘ ایک دن میں نے ایک جاننے والی کو اپنے حالات بتائے‘ اس نے مجھے یااللہ یارحمن یارحیم کثرت سے پڑھنے کا بتایا‘ میں نے وہ پڑھنا شروع کیا اور پھر جلد ہی ہمارے حالات اچھے اور مزید اچھے ہونا شروع ہوگئے‘ ہمارا قرض اتر گیا‘ اس دوران میں نے بھی کام کرنا شروع کردیا‘ پرائیویٹ سکول میں سائنس ٹیچنگ شروع کردی‘ اس کے ساتھ گھر پر سلائی کاکام بھی کرتی اور ٹیوشن بھی پڑھاتی‘ یوں اپنی آمدنی سے گھر کا خرچ چلاتی اور میرے شوہر جو کماتے جمع کرکے قرض اتارتے‘ دو ہی سال میں ہمارا سارا قرض اتر گیا جو کہ سات لاکھ کا تھا۔(ع،راولپنڈی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 926 reviews.