Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روٹھوں اور گھر سے بھاگے ہوؤں کو منانے کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پڑھتا رہتا ہوں۔گھر کا ماحول کچھ اس طرح ہے کہ اکثر جھگڑے ہوتے رہتےہیں میں بھی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوں‘ اکثر کوئی چیز میرے مزاج کے مطابق نہ ہوتو آپے سے بھی باہر ہوجاتا ہوں جس پر بعد میں شرمندہ بھی ہوتا ہوں اور رب کریم سے گڑگڑا کر معافی بھی مانگتا ہوں‘ خود کو بدلنے کی بہت کوشش کررہا ہوں کافی کامیاب بھی ہوا مگر ایک دن گھر میں میرے آنے سے پہلے جھگڑا چل رہا تھا‘ میں باہر سے بھی کچھ پریشان تھا‘ بات میرے اوپر آئی تو میں پہلے ہی غصہ میں تھا ‘ والد کے آگے بول پڑا اور پھر ان کی ہر بات کا الٹ جواب دیا‘ نجانے اس دن مجھے کیا ہوگیا تھا‘ میرے والد بھی غصے کے بہت تیز ہیں‘ انہوں نے میری مسلسل گستاخی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے میرا بازو پکڑا اور مجھے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ۔باہر نکل کر جب کچھ دیر بعد ہوش ٹھکانے آئےتو بہت پریشان ہوا‘ بہت رویا‘ اب کیا کروں‘ایک دوست کے ساتھ ہوسٹل میں چند دن رہا‘ مسلسل گھر رابطہ والد سخت مزاج ہیں‘ ہرگز نہ مان رہے تھے‘ عبقری رسالہ ان دنوں سہارا بنا‘اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا‘ علامہ صاحب نے اس میں ایک وظیفہ سورۂ والضحیٰ پڑھا
میں روتا رہتا آگے کیا بنے گا؟ جنات کے پیدائشی دوست میں ایک عمل دیا گیا تھا وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى سارا دن پڑھتا رہتا روتا رہتا نہ والد صاحب کال سنتے اور نہ بات کرتے۔ والد صاحب نے یہاں تک کہتے تھے کہ ساری زندگی مجھے اپنی شکل نہ دکھانا ۔ میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى پڑھتا رہا ایک ماہ کے مسلسل پڑھنے سے میرے والد نے خود مجھے کال کی اور کہنے لگے گھر آجائو کچھ نہیں کہتا یہ سب وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى کا کمال ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل رزق کی تنگی دور کرنے میں بھی تجربہ شدہ ہے۔ (مزمل حسین، بورے والا)

(پیدائش دوست فیض، یاقہار فیض)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر جادو کے اثرات تھے میں چار ماہ سے ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ کررہا ہوں پانی میں الحمد اللہ بہت بہتری آئی ہے۔(محمد اشتیاق، بیٹھک اعوان آباد)
پیدائشی دوست فیض یاقہار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گھر میں جنات کے اشارے آتے تھے جنات مجھے دکھائی بھی دیتے تھے میں نے سوا لاکھ دفعہ ’’یاقہار‘‘ پڑھا اس کے بعد جنات نظر آنا بند ہوگئے۔ (نامعلوم، جہلم)
۔۔۔۔۔۔۔
پیدائشی دوست فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!درود شریف ایک بار پڑھیں اور تصور میں یہ کہیں یا اللہ اس کا ثواب میں نے اس جانور کی روح کو ہدیہ کردیا اور اس جانور کو میرے لیے دعا پر لگا دے یہ عمل دن میں بے شمار بار کریں چند چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں یہ عمل میں جب سے یہ شمارہ 03-09-2015 کو شائع ہوا ہے میں نے اپنا نام دیکھ کر کرنا شروع کردیا ہے اور آج تک کررہی ہوں اس سے اللہ کا شکر ہے کافی سکون ہوا ہے۔(اختر بی بی قریشی، نامعلوم)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 916 reviews.