Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صرف 21 مرتبہ پڑھیں! ہر مسئلہ حل آپ کی جھولی میں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعلق پچھلے چار سال سے ہے میں ہر مہینے عبقری شوق سے منگواتی ہوں بلکہ محلے کی عورتیں وظائف کے لیے مجھ سے لیتی ہیں‘ ہر کوئی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا‘ بے شمار کے مسائل اسی رسالہ میں آئے ٹوٹکوں اور وظائف کے ذریعے حل ہوئے ہیں۔ میں یہاں سورئہ قریش کا آزمودہ تجربہ لکھ رہی ہوں‘ میرے ماموں جو ہم سے کافی عرصہ سے ناراض تھے ‘میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا کہ سورئہ قریش اکیس مرتبہ ‘اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ تین دن یہ عمل کریں تو بچھڑے مل جاتے ہیں‘ ناراضگی ختم ہو جاتی ہے میں نے ایسا ہی کیا تین دن سورئہ قریش پڑھی میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جب میرے ماموں اور ان کے بیٹے امی کے گھر خود چل کر آگئے معافی مانگی‘ حقیقت میں وہ بڑے تھے لیکن انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
جمعہ کا دن تھا سردی بہت تھی‘ پانچ بجے کا ٹائم تھا میری بہن کی ساس فوت ہوگئی ہم لاری اڈے پہنچے تو پتہ چلا کہ گاڑی ابھی نکلی ہے اب گاڑی دو گھنٹے بعد آئے گی عشاء کی نماز کے بعد ان کا جنازہ تھا ٹائم کم تھا اور ہمارے ہاں جمعہ کے دن گاڑیاں شارٹ ہوتی ہیں میں نے وہی پر کھڑے ہوکر اکیس مرتبہ سورئہ قریش اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھا آپ یقین نہیں کریں گے ٹھیک سات منٹ بعد گاڑی آکر رکی اور ہم بیٹھے اور وہ غسل دے رہے تھے اور ہم پہنچ گئے اب میں یقین کامل کے ساتھ ہر مقصد کیلئے یہی سورئہ پڑھتی ہوں اور کام بن جاتا ہے۔ (آسیہ گل، اٹک)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 912 reviews.