محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ٹوٹکہ شیئر کرنا چاہتی ہوں جتنا مرضی پرانا نزلہ ہو یا بلغم ہو اور صاف کرنے میں تکلیف ہوتی ہو۔ مجھے نزلہ بہت سال سے تھا کوئی کہتا ناک کی ہڈی بڑھی ہے کوئی کچھ اور دوا کھانے سے جم جاتا جس سے کانوں میں درد، سر میں درد میری امی نے ماموں سے ذکر کیا جو امریکہ میں مقیم تھے ان کو وہاں کے ایک ڈاکٹر نے یہ دیسی نسخہ بتایا نسخہ یہ ہے: دو دیسی انڈے، ایک بڑا چمچہ اصلی شہد، آدھا چائے والا چمچ پسی کالی مرچ، آدھا لیموں ۔طریقہ: انڈے توڑ کر اس میں یہ سب کچھ مکس کریں اور لیموں نچوڑ لیں اور اچھی طرح پھینٹ کر نہار منہ سات دن تک استعمال کریں۔ میں نے یہ نسخہ استعمال کیا میرا بہت پرانا نزلہ صرف 7 دن میں ٹھیک ہوگیا۔ اب تین سال ہوگئے کبھی موسمی نزلہ بھی نہیں ہوا۔ (ہنیزہ حسیب، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں