لَاخِلَابَہ سے فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ تسبیح خانے سے منسلک رکھے تاکہ ہم آپ کے علم سے فیضیاب ہوسکیں۔ میں نے آپ کے ایک درس میں لَاخِلَابَہ کے فائدہ سنے تھے جب عمل کو آزمایا تو ہر چیز میں نفع ہوتا دیکھا ‘کبھی دھوکا یا نقصان نہیں ہوا۔ ہم نے جب بھی بازار جانا ہو یا کسی مسئلہ کی سمجھ نہ آرہی ہو کہ اس کا آخر حل کیا ہے تو ہم کثرت سے اس عمل کو کرنا شروع کردیتے ہیں
کام سمجھ میں نہ آرہا ہوتو ہم یہ عمل انتہائی توجہ یقین اور دھیان سے کرتے ہیں تواس کام کی سمجھ آجاتی ہے۔اس عمل کی وجہ سے ہمیں ہر چیز میں فائدہ ہوتا ہے جہاں ہزار کی چیز آنا ہوتی ہے وہاں پانچ سو کی چیز آجاتی ہے۔
آپ کے درس سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ آپ کے ایک درس میں جلیبی کے فوائد سنے تھے ہم نے پھیکی جلیبی بنوا کر رکھ لی ہے اور روزانہ ایک پیالہ دودھ میں بھگو کر رکھ دیتے ہیں آدھے گھنٹے بعد اس میں شہد یا چینی ملا کر کھالیتے ہیں ‘میری آنکھوں میں بہت درد ہوتا تھا اور اس قدر درد ہوتی کے سر بھی چکراناشروع کردیتا تھا۔میں نے صبح نہار منہ دودھ جلیبی کا ناشتہ کرنا شروع کردیا‘ کیونکہ عبقری کے آرٹیکل میں شیخ الوظائف نے تفصیل سے جلیبی کے فوائد لکھے ہیں‘ دودھ جلیبی کے ناشتہ کا مجھے بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ میرے جوڑ جوڑ میں جان آگئی‘ جسم ہلکا پھلکا ہوگیا‘ جتنا مرضی سارا دن کام کرلوں تھکاوٹ نہ ہوتی تھی‘نظر کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا‘ صبح سیر کے وقت پہلے تیز چلتی تھی تو سانس پھول جاتا تھا‘ اب باقاعدہ تیز چلتی ہوں‘ میرے ساتھ سیر پر جانے والی بہت پیچھے رہ جاتی ہیں اور رستے میں آنے والے بنچ پر بیٹھ کر سانس بحال کرتی ہیں جبکہ میں بالکل فریش اور تازہ دم ہوتی ہوں۔موٹاپا کم ہورہا ہے‘ہاتھوں میں جان آگئی ہے‘ اب کسی کا ہاتھ پکڑ کر دباؤں تو میری طرف دیکھتی ہے اور پوچھتی ہےکہ آج کل کون سا ٹانک کھارہی ہو؟ ازدواجی زندگی پرسکون ہوگئی ہے۔سچ میں دودھ جلیبی نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ ایک چیز قارئین دوبارہ نوٹ فرمالیں‘ جلیبی پھیکی خالص دیسی گھی میں نکلوائیں اوردودھ کے پیالے میں حسب ذائقہ چینی یا شہد ملا کر کھائیں۔یعنی رات کو ایک پیالہ گرم دودھ میں حسب طبیعت جلیبی ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیں اور صبح اٹھ کر حسب ذائقہ میٹھا ڈال کر نوش جاں کیجئے۔اب وہ راز بھی پڑھ لیں جو شیخ الوظائف نے لکھا تھا اورجس طریقے سے پر عمل کرکے میں نے زندگی کا سکھ چین اور صحت و تندرستی اور جوانی پائی ہے۔ وہ راز یہ ہے کہ آپ آج ہی بازار میں دستیاب جلیبیاں لیں اور خالص دودھ گرم کریں اور اس میں جلیبی بھگو کر رات کو رکھ دیں اگر کھلا آسمان ہوتو ڈھانک کر ‘ورنہ کمرے یا برآمدے میں بھی رکھ سکتے ہیں اور صبح اس کو مکس کرکے چمچ چمچ نوش جان کریں۔ایسا نہ ہو کہ دیسی جلیبی کے بناتے بناتے آپ موجودہ جلیبی کے فوائد سے بھی محروم ہوجائیں ۔لہٰذا اگر آپ دیسی گھی کی جلیبی تیار نہیں کروا سکتے تو کم از کم بازار میں جو جلیبی موجود ہے اس کے فوائد سے ضرور مستفید ہوں۔
مزید ایک اور فائدہ قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو میں آپ کے ریکارڈ ہوئے درس سنتی ہوں تو مجھے اس مشکل کا حل مل جاتا ہے۔ حضرت جی اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو سلامت رکھے اور ہمیں آپ سے فیض حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں