Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

3دن میں مسائل حل کروانے ہیں توتسبیح خانہ آئیے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل درس سننے آرہا ہوں‘ بہت سے مسائل تھے جو گزشتہ پندرہ سال سے حل نہ ہورہے تھے‘ آہستہ آہستہ حل ہونا شروع ہوئے‘ مگر پھر بھی کچھ مسائل تھے جنہوں نے مجھے پریشان کررکھا تھا‘ تسبیح خانہ سے معلوم ہوا کہ یہاں ہر ہفتے تین دن کا روحانی چلہ ہوتا ہے جس میں ہر مسئلہ کے حل کیلئے وظائف کروائے جاتے ہیں جس سے لوگوں کی بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ جادو زائل ہورہا ہے‘ کاروباری مسائل‘ گھریلو الجھنیں ختم ہورہی ہیں‘ میں نے وہاں موجود ذمہ دار سے تفصیلات معلوم کیں‘ اگلی جمعرات حسب موسم بستر ہمراہ لایا اور تین دن کے روحانی چلہ شامل ہوگیا‘ چلے میں شامل کیا ہوا میری تو زندگی ہی بدل گئی‘ تین دن وہاں رہا‘ اتوار کی دوپہر ظہر کے بعد دعا ہوئی اور رخصت کی اجازت مل گئی۔ اتنا سکون میں زندگی میں پہلے کبھی نہ پایا تھا‘ میں گھر پہنچا تو لگ رہا تھا کہ میرے جسم کے ایک ایک جوڑ سے جادو نکل چکا ہے‘ میں وہ رات اتنا سکون سے سویا کہ پہلے کبھی نہ سویا تھا۔ میری بچی کو صحت نہیں مل رہی تھی‘ دنیا جہان کے ڈاکٹر اور معالجین سے علاج کروالیا‘ مگر وہ صحت یاب نہ ہوئی‘ اگلی جمعرات میں اپنی بیٹی کو بھی ہمراہ لایا‘ وہ بھی تین دن یہاں رہی‘ ایک ہی چلہ سے وہ تیس فیصد ٹھیک ہوگئی‘ اس نے خود بتایا کہ اس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔ الحمدللہ! میری بیٹی نے سات چلے مکمل کیے آج وہ بالکل تندرست ہے۔ہمارے گھر سے جادو کی نحوست چھٹ چکی ہے‘ گھر میں آج قہقہے ہیں‘ خوشیاں ہے‘ رونق ہے جنہیں دیکھنے کیلئے مجھے پندرہ سال لگے۔ بے شک عبقری ہی آج وہ واحد ادارہ ہے جو لوگوں کی روٹھی خوشیاں انہیں لوٹا رہا ہے۔ اللہ اس ادارہ کو مزید ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین (عطا اللہ‘ مرید کے)
عبقری ہفت وار روحانی چلہ سے نوکری ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب لاک ڈاؤن لگا تو میری کمپنی نے مجھے نوکری سے فارغ کردیا‘ بے شمار جگہ کوشش کی مگر نوکری نہ ملی‘ مسجد کے قاری صاحب ہیں‘ انہوں نے مجھے تسبیح خانہ کے ہفت وار روحانی چلہ میں شرکت کی ترغیب دی‘ میں نے حسب موسم بستر ہمراہ لیا اور لاہور کی طرف نکل پڑا‘ چلہ کا ابھی دوسراا دن تھا‘ دن ساڑھے دس بجے کا وقت تھا‘مجھے کال آئی کہ آپ ہماری کمپنی سے انٹرویودیا تھا‘ اس وقت ہمارے پاس جگہ نہیں تھی‘ آج ہی ایک بندہ مس ہوا ہے‘ آپ پیر والے دن سے اپنی سیٹ سنبھال لیں۔ یقین کیجئے میرے آنسو ایسے (باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ : تسبیح خانہ لاہور میںہفت وار روحانی چلہ سے نوکری ملی)
نکلے کہ تھمنے کا نام ہی نہ لے رہے تھے‘ وہاں موجود مفتی صٓاحب نے مجھے سینے سے لگایا‘ دلاسا دیا‘ مجھے مبارک باد دی‘ اتوار کو نمازظہر کے بعد دعا ہوئی اور تمام خدمت والوں کا دل کی تہہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے میں واپس پلٹا۔ آج میں بہترین جگہ نوکری کررہا ہوں اور ہر جمعرات تسبیح خانہ میں درس کی حاضری نہیں بھولتا۔ (محمد وسیم‘ قصور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 887 reviews.