Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سردی زیتون اور پنڈلی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

میری پنڈلیاں سخت اور کھردری ہوگئی ہیں۔ آنکھ کے نیچے جھریاں پڑ رہی ہیں۔ میرے یہ مسئلے حل کردیجئے پنڈلیوں کا رنگ بھی کالا ہورہا ہے۔ (کلثوم بی بی، لاہور)
مشورہ:رات کو سونے سے پہلے آپ باقاعدگی سے زیتون کا تیل پنڈلیوں پر ملوائیے، اس سے بہت فرق پڑ جائے گا۔ آپ پیالی میں تین چمچے زیتون کا تیل لیجئے پھر اس میں تھوڑی سی ملتان مٹی ملائیے۔ ملتان مٹی میں گلاب کا عراق ڈال کر مٹی بھگو دیں۔ کچھ دیر بعد ایک چمچہ شہد ملائیں۔ پھر آدھی چمچ پسی ہوئی دار چینی ملاکر پنڈلیوں پر لیپ کیجئے۔ جب یہ لیپ سوکھنے لگے تو ہاتھ سے اچھی طرح مل مل کر اتارلیں۔ پنڈلیاں دھوئیں، خشک کرکے ان پر گھیکوار کا گودا لگائیے اور خشک ہونے دیں۔ تین دن اس طرح کیجئے۔ پھر رات کو زیتون کا تیل لگوا کر سوجائیے۔ پنڈلیاں نرم پڑ جائیں گی نیز رنگ بھی صاف ہوگا۔ایک چمچہ زیتون کا تیل لیجئے۔ اس میں چھ قطرے لیموں کا رس ملائیں۔ اسے آنکھ کے نیچے جھریوں پر لگائیے۔ انگلی سے ہلکا مساج کریں آنکھوں کے نیچے کی جلد صاف رہے گی۔ زیتون کا تیل آپ اپنے معالج کے مشورے سے پی بھی سکتی ہیں۔ سردی کا موسم میں آپ گاجر کا رس لیجئے۔ زیتون کا تیل خشکی کے لیے بے حد مفید ہے۔ جو لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں خشکی سے بچے رہتے ہیں۔ لگانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں ان میں چمک آجاتی ہے اور گرنا بھی ختم ہو جاتا ہے۔

 

آرائشی پودا مرجھا گیا

میرے ڈرائنگ روم میں ایک خوبصورت جھاڑ دار پودے کا گملا ہے مگر چند دنوں سے وہ مرجھا رہا ہے۔ یہ کس طرح ٹھیک ہوگا۔ مالی نے دوا چھڑکی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا (نازیہ‘ قصور)
مشورہ:گملے کو آپ ہفتے میں ایک دو بار دھوپ میں ضرور رکھا کریں۔ وہ تین گھنٹے کی دھوپ کافی ہے۔ پھر اٹھا کر کمرے میں رکھ دیجیے۔ رائی منگوا کر پیس لیجئے، اسے گملے کے اندر چاروں طرف اچھی طرح مٹی پر ڈالیے۔ پتوں پر بھی چھڑک سکتی ہیں۔ پھر گملے میں پانی ڈالیے۔ رائی پانی کے ساتھ گملے میں چلی جائے گی۔ مٹی کے اندر کیڑے ہوں گے تو وہ انہیں تلف کردے گی۔ ہفتے میں ایک بار یہ عمل کیجیے۔ دو تین بار کرنے سے پودا تر و تازہ ہو جائے گا۔ آپ مالی سے کہہ کر گملے کی گوڈی کرکے کھاد اور مٹی بھی ڈلواسکتی ہیں۔ جو پودے کمرے کے اندر رہتے ہیں انہیں بھی تازہ ہوا اور دھوپ کی ضرورت پڑتی ہے۔

 

سورائسز کا علاج

میری عمر چوبیس سال ہے گزشتہ پندرہ سال سے ایک موذی بیماری میں مبتلا ہوں علاج کرواتی ہوں تو بہتری ہوتی ہے دوائی چھوڑتے ہی برا حال ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر بیماری کا نام سورائی سس بتاتے ہیں۔ (ا۔ قریشی ، جھنگ)
سورائی سس کو چنبل کہتے ہیں یہ جلد کی ایک ہیٹلی سوزش ہے۔ جلد پر چھوٹا سا سرخ دھبہ نمودار ہوکر اس پر دانہ بنتا ہے جس پر چاندی کی طرح سفید چمک دار چھلکے بن جاتے ہیں۔ یہ دانہ بڑھتا جاتا ہے اور چھلکے بھی بڑھتے ہیں۔ کھجلی ہوتی ہے اور کھجانے سے خون نکلنے لگتا ہے۔ چنبل میں اکثر مریضوں کو زیادہ خارش نہیں ہوتی مگر جلد کی خشکی سے وہ تنگ آجاتے ہیں۔ اس بیماری کا علاج طب نبوی میں ہے۔ قسط شیریں چار سے پانچ گرام تک پیس کر صبح شام کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مقامی استعمال کے لیے پھلوں کے سرکے سے مرہم بنتا ہے۔ پھلوں کا سرکہ 800 گرام مقدار میں خالص چاہیے۔ قسط شریں 80 گرام، حب الرشاد 20 گرام، ستار گلی20 گرام۔ (ترکیب) پہلے کسی سٹیل کی پتیلی میں سرکہ ڈال کر پکنے کیلئے رکھیے۔ آگ ہلکی ہو اس میں تینوں چیزیں پیس کر پانچ سات منٹ پکنے دیجیے۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہونے پر کپڑے یا چھلنی میں چھان کر رکھ لیجیے صبح شام روئی سے اچھی طرح لگائیے۔ اگر آپ کی جلد بہت کھردری ہوتو روزانہ زیتون کا تیل ایک چمچہ ضرور پیا کیجیے۔ ایک صاحب کی دونوں ٹانگوں پر چنبل تھا میں نے انہیں بتایا کہ مہندی کے پتے توڑ کر زیتون کے تیل میں خوب جلا کر چھان کر تین دن ٹانگوں پر تیل لگائیے۔ صبح شام لگا کر مہندی کے پتے ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو کر صبح پانی پیجیے ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔
زیتون کا تیل اور شہد روزانہ غذا میں شامل کیجیے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 884 reviews.