سات مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ یونس کی آیت 81،82‘ سات مرتبہ آیۃ الکرسی‘ سات مرتبہ سورۂ طارق‘ سات مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سات مرتبہ سورۂ فلق‘ سات مرتبہ سورۂ ناس‘ ایک مرتبہ سورۂ بقرہ مکمل اور آخر میں سات مرتبہ درودشریف۔ طریقہ عمل: یہ عمل سات جمعۃ المبارک تک کرنا ہے۔ عصر سے مغرب تک ایک ہی جگہ بیٹھ کر پڑھنا ہے جب پڑھائی مکمل ہوجائے تو اس جگہ کی صفائی کریں جو مٹی آئے اسے دور پانی میں بہادیں۔ یہ عمل ہر حاجت کیلئے ہے اور خاص کرجادو کے اثرات بھی ختم ہوجاتے ہیں۔
موسم سرما کی خارش ختم
آج کل کے موسم میں خارش بہت ہوتی ہے‘ چھوٹے چھوٹے دانے بن جاتے ہیں‘ بلغم بھی آتی ہے ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے بلغم معدہ میں جاتی ہے۔ ہم نے عبقری رسالے میں بتایا ہوا نسخہ سرسوں کا تیل اور کافور کی ٹکی والا بنایا بہت فائدہ ہوا۔ بہت سے لوگوں میں تقسیم کیا الحمدللہ سب نے اس نسخے کی بے حد تعریف کی۔نسخہ درج ذیل ہے:۔ ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں دس گرام کافور پاؤڈر شیشے کی سفید شیشی میں ڈال کر اچھی طرح بند کرکےدھوپ میں رکھ دیں ‘ جب کافور حل ہوجائے تو دوا تیار ہے۔ یہ کان کی ہر قسم کی تکلیف کیلئے لاجواب چیز ہے۔اس کے علاوہ جسم پر ہر قسم کے جراثیم‘ خارش‘ نزلہ‘ زکام‘ مکھی‘ مچھر کاٹنے کی خارش کیلئے بہت ہی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے دو قطرے کان میں ڈال دئیے جائیں تو کچھ ہی عرصہ استعمال سے مکمل آرام آجاتا ہے۔اس کے علاوہ خواتین کی پوشیدہ خارش میں بھی بہت اثر رکھتی ہے‘ بے شمار کی آزمودہ ہے۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں