Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سسرالی مظالم! عمل کیا شوہر نے الگ گھر لے دیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

میری ایک سہیلی سسرال کے مظالم سے تنگ تھی‘اتنی مجبور ہوگئی کہ شوہر سےخلع لینے کا سوچ رہی تھی‘ بارہا شوہر کو کہہ چکی کہ مجھے علیحدہ گھر لے دو‘ اس گھر میں میرا بسنا ناممکن ہے‘ اسی دوران مجھ سے ملاقات ہوئی‘ میں نے اس کو یہی وظیفہ دیا‘ یقین کیجئے! چند ہفتوں میں ہی اس وظیفہ نے کام کردکھایا‘ اس کے شوہر نے بخوشی اس کو الگ گھر لے دیا‘ آج اپنے گھر میں خوش و مطمئن ہے اور مجھے ڈھیروں دعائیں دیتی ہے۔
ایک اور سہیلی نے وظیفہ کیا تو اس کے شوہر نے اپنی بیوی کو اپنے پاس دورسے شہر میں بلالیا۔ غرض خاوند سے جو بھی جائز بات منوانی ہو اس کی نیت کرکے یہ وظیفہ کریں تو کام ہو جاتا ہے بہت ساری عورتوں کا آزمودہ ہے۔ وظیفہ یہ ہے:
اکیس دفعہ سورئہ فاتحہ مع بسم اللہ پڑھ کر سوتے ہوئے شوہر کے سر پر دم کردیں یا تصور کرکے پھونک ماردیں مگر اس وظیفہ کو کرنے کے لیے پانچ شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے تبھی یہ اثر کرتا ہے اور وظیفہ باوضو جائے نماز پر بیٹھ کر کرنا ہے۔(۱)کسی بزرگ سے اجازت لینی چاہیے۔(عبقری میں شائع شدہ وظائف شیخ الوظائف کے اجازت یافتہ ہوتے ہیں) (۲)خاوند سویا ہوا ہو خاوند کے جاگتے ہوئے نہیں کرنا۔ (۳)ایک مقرر ٹائم پر وظیفہ کرنا ہے۔ (۴)وظیفہ کرکے دنیاوی بات نہیں کرنی سونا ضروری ہے اگر نیند نہیں آتی تو آنکھیں بند کرکے پندرہ یا بیس منٹ اُونگھ لے لیں۔ (۵)ہر جمعرات کو اکیس روپے خیرات لازمی کرنی ہے یہ اس وظیفے کی زکوٰۃ ہے۔وظیفے کا ٹائم عشاء کے بعد سے لے کر فجر سے ایک گھنٹہ پہلے تک ہے اپنی سہولت کے مطابق ٹائم مقرر کرلیں اس وظیفہ میں اوّل آخر درود شریف نہیں پڑھنا ہوتا اور وظیفہ کی مدت چالیس دن ہے صرف چالیس دن کی محنت سے پوری زندگی آرام سے گزرتی ہے۔(ح۔ع، راولپنڈی)
سات گرہیں اور چندری کا مرض ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک چندری کا دم ہے میں نے سوچا میں عبقری کے نام کردوں تاکہ لوگوں کو فائدہ ہو ایک دھاگہ کسی بھی رنگ کا لیکر اس پر سورئہ فلق، سورئہ ناس ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دھاگہ کو ایک گرہ دیں اسی طرح سات گرہیں دیں پھر دھاگے کو مریض کے گلے میں ڈال دیں انشاء اللہ چندری ختم ہو جائیگی‘ آرام آنے پر دھاگے کو چلتے پانی میں بہا دیں اور کچھ صدقہ دیں۔ یہ میرا آزمادہ عمل ہے میں نے ایک بچی کو دم کیا وہ ہمارے گھر میں پڑھنے آتی ہے اس کو شفاء ملی۔ میری بیوی حافظ قرآن ہے اور اس کے پاس چالیس بچیاں پڑھنے آتی ہیں۔(محمد شاہد، کوٹ پنڈی داس)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 872 reviews.