Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھیتوں میں موجود کسان نے عمل بتایا!دل کی تکلیف ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ وہ کریم و رحیم آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ آپ کے رسالہ عبقری میں لوگوں کے مشاہدات، تجربات اور آزمودہ ٹوٹکے اور روحانی دم کے بارے میں پڑھا تو میں نے سوچا کہ میں بھی اس کار خیر میں تھوڑا سا حصہ ڈال دوں۔ میرے پاس ایک میرا اپنا آزمودہ روحانی دم ہے جو کسی بزرگ نے مجھے بتایا تھا مجھے اب ان کا نام یاد نہیں کافی عرصہ گزر گیا ہے میں نوکری کرتا تھا اور (لاکھا روڈ) سندھ میں تھا مجھے دل کی تکلیف تھی یہ ایک چھوٹا گائوں تھا کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی نہ تھا ایک ڈسپنسر تھا جس سے میں گولیاں لےکر آتا تھا میرے دل کے وال بند ہورہے تھے ایک دن مجھے زیادہ تکلیف تھی اور ڈسپنسر بھی نہیں تھا میں دل پر ہاتھ رکھ کر چل رہا تھا کہ ایک بزرگ جو کھیتوں میں ہل چلا رہے تھے انہوں نے پوچھا کہ بیٹا کیا مسئلہ ہے؟ تو میں نے ان کو اپنی ساری تکلیف بتا دی اس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا وضو یا بے وضو ہر وقت یہ آیت پڑھتے رہو اور اپنے دل پر پھونک مارتے رہو لیکن یہ کام کرنا یقین سے ہے تو یقین کریں کہ ابھی میں نے کچھ ہی دیر پڑھا تو میرے دل کا درد کم ہونا شروع ہوگیا۔ شام تک میں بالکل ٹھیک تھا اس بات کو تقریباً پندرہ سال ہوگئے ہیں دل کی وجہ سے نہ تو میں کوئی دوائی لی اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کو چیک کروانے گیا۔ الحمد اللہ آج میں جس کو بھی دل کی تکلیف میں دیکھتا ہوں خود ہی اس کو پڑھ کر پھونک مارتا رہتا ہوں۔اوّل و آخر سات سات بار درد شریف درمیان میں بغیر گنتی کے ’’اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ (سورئہ الرعد، آیت۲۸) جتنا زیادہ پڑھ کر دم کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 833 reviews.