محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری پہلی مرتبہ اپنی ایک دوست سے چھینا تھا‘ گھر لائی‘ پڑھا بہت اچھا لگا‘ مجھے جب بھی کوئی پریشانی ہوتی ہے میںعبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ میری پریشانی دور ہوجاتی ہے‘ اب میں اپنی سب دوستوں کو عبقری رسالہ کے متعلق بتاتی ہوں‘ بلکہ انہیں ہر ماہ ہدیہ کرتی ہوں‘ گزشتہ رمضان المبارک کا عبقری خاص شمارہ بہت ہی زبردست تھا۔ مجھے مشروب عبقری بھی میری اسی سہیلی نے پہلی مرتبہ ہدیہ کیا تھا جس نے مجھے عبقری سے متعارف کروایا تھا‘ واقعی بہت ہی کمال کی چیز ہے۔ محترم حکیم صاحب! آپ سدا خوش رہیں۔ اگر کسی کو گیس ہوجائے تو اس کیلئے میرے پاس آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ وہ ٹوٹکہ یہ ہے:۔یعنی کھانا کھانے سے پہلے پانی پینا شفاء ہے‘ درمیان میں پانی پینا دوا ہے اور بعد میں پانی پینا وباء یعنی بیماری ہے۔ جس کسی کو پیٹ میں گیس‘ تبخیر ‘ بادی یا دیگر مسائل ہیں وہ ایک عادت پکی کرلے کہ کھاناکھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیے۔ صرف کچھ ہفتے اس مبارکہ قول پر عمل کرلیجئے پھر دیکھئےآپ کی کتنی بیماریاں بغیر کسی دوا اور پرہیز کے ہی ختم ہوجائیں گی۔
میرے بال بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے‘ میری سہیلی نے مجھے ایک نسخہ دیا‘ میں نے آزمایا میرے بال گھنے‘ خوبصورت‘ ملائم اور چمکدار ہوگئے۔ ھوالشافی: خالص مہندی میں شہد‘ زیتون کا تیل ملا کر پیسٹ بنالیں‘ بالوں میں لگائیں‘ تقریباً گھنٹہ بعد کسی اچھے ہربل شیمپو یا دیسی صابن سے بال دھولیجئے۔ میرے بالوں کے مسائل تو صرف اسی سے حل ہوگئے ہیں۔ آپ بھی آزماکر دیکھ لیجئے۔ایک نسخہ جو کہ میری سہیلی نے بتایا جواس کا آزمایا ہوا ہے‘ بالوں کے گرنےسے بالوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ خالی ہوجائے تو اس جگہ برابر دہی اور بیسن کی ٹکیہ خوب رگڑ یں۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد وہاں سے بال نکل آئیں گے۔ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
میرے اندر بہت گرمی تھی‘ ہاتھ کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلوے جلتے رہتے تھے‘ عبقری دواخانہ کا مشروب عبقری پینا شروع کیا‘ میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا‘ اب تک تین بوتلیں پی چکی ہوں۔ اب تو مشروب عبقری گھر میں نہ ہو‘ سکون ہی نہیں ملتا۔ بہت ہی کمال چیز بنائی ہے۔
سندس ریاست‘ کنڈیارو
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں