افطار کی وقت افطار سے تھوڑی دیر پہلے سورہ مائدہ کی آیت ۱۱۴ کو ۱۱ مرتبہ پڑھ لیں۔ یہ قرآنی دعا پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک ماریں اور اللہ پا ک سے دل ہی دل میں دعامانگ لیں۔ نسلوں کے رزق میں اضافہ ہو گا انشاءاﷲ۔ افطار کے وقت رزق بڑھتا بھی ہے اور رزق ملتا بھی ہے۔ اگر افطار سے پہلے نہیں پڑھ سکتے تو افطار کے دوران پڑھ لیں۔
ترجمہ:اے اللہ!اے رب ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لئے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں