Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- خاص تبدیلی اہم نوٹ: پہلے ہرماہ مغرب کے بعد حلقہ کشف المحجوب اور مراقبہ ہوتا تھا مگر اب صبح کے وقت اسم اعظم کے دم کے فوراً بعد ہوا کرے گا تاکہ مسافر سہولت سے گھروں کو واپس جاسکیں ۔۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اعمالِ شفاء - موٹاپے کا نہایت آسان علاج

موٹاپا بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ہے‘ تھوڑی سی محنت سے ہم اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں‘ اکثر مریضوں کو اس سے فائدہ ہوا‘ افادہ عام کی غرض سے خوراک کاشیڈول حاضر ہے۔

صبح8 بجے چائے یا قہوہ‘ صبح دس بجے چائے یا قہوہ‘ دوپہر بارہ بجے گرم دودھ کا گلاس‘ دوپہر دو بجے دودھ سوڈے کا گلاس‘  بعد دوپہر چار بجے ایک کپ چائے‘ شام چھ بجے گرم دودھ کا گلاس‘ رات نو بجے چائے یا قہوہ‘ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کپ۔ یہ پروگرام ہفتے کے تین دن استعمال کریں اور موٹاپے سے نجات پائیں۔ نیز بلاناغہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا چمچ مکس کرکے چسکی لے لے کر پی لیں۔

نوٹ: تین دنوں میں درج بالا ترکیب کے علاوہ اور کچھ استعمال نہیں کرنا۔