Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعمالِ شفاء - آنکھ کے لاعلاج مرض کیلئے تین روحانی پیکج والا عمل

بارش کا پانی لیں اس کے اوپر ستر دفعہ سورۃالفاتحہ ستر دفعہ آیۃ الکرسی اور ستر ستر دفعہ چاروں قل پڑھ کر دم کریںاگر بارش یا زم زم کا پانی کم ہوتو اس  میں سادہ پانی ڈال کر بڑھاتے رہیں۔ جب تک مرض ٹھیک نہیں ہوجاتا تب تک عمل جاری رکھیں۔
ہر وتر میں آخری چھ سورتوں کا اہتمام کریں : 1) پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور سورۃ النصر 2)دوسری رکعت میں ’’ سورۃ الہب اور سورۃ اخلاص 3) تیسری رکعت میں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس
ہروتر میںاس کو پرھیں ۔ 3) تیسرا یہ کہ اپنی ہر نماز میں سورۃ الم نشرح پہلی رکعت میں اور دوسری رکعت میں سورۃ الفیل پڑھیں اور اگر چار رکعت والی فرض نماز ہے تو پہلی اور دوسری میں الم نشرح اور سورۃ الفیل اور اگر چار رکعت والی ایسی نماز ہےیعنی سنت جس میں چاروں میں سورۂ ملانی ہے تو پھر اسی طرح کریں 1) پہلی رکعت میں سورۃ الم نشرح اور سورۃ الفیل 2) دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون اور سورۃ النصر
3) تیسری رکعت میں سورۃ الہب اور سورۃ اخلاص 4) چوتھی رکعت میں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس
ان شاء اللہ آنکھ ٹھیک ہوجائے گی عینک اتر جائے گی۔