برکت والی تھیلی
گزشتہ دور کے صحابہ و اہل بیعت رضوان اللہ علیہم اجمعین‘ اولیا کرام رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں برکت تھی جہاں اعمال صالح تھے وہاں برکت والی تھیلی بھی ان کی ساتھی تھی۔ حضرت حکیم صاحب کی خصوصی دم کی ہوئی برکت والی تھیلی مفلس‘ غریب‘ نادار‘ تنگدست اور قرضوں میں ڈوبے ہوؤں کیلئے ایک انمول تحفہ اور خزانہ ہے۔آپ تمام رقم تھوڑی ہو یا زیادہ اسی میں رکھیں اور نکالتے اور ڈالتے وقت تسمیہ کیساتھ ایک بار سورۂ کوثر پڑھ لیں کبھی برکت اور رقم ختم نہیں ہوگی۔ مرد اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں‘ عورتیں اپنے پرس میں رکھ سکتی ہیں‘ گھر میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ روزانہ 129 دفعہ صبح و شام سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھ کر اسی تھیلی پر دم کردیں‘ یہ عمل دن میں ایک بار بھی کرسکتے ہیں لیکن اگر دو بار کریں تونفع زیادہ ہوگا ۔ جتنا گُڑ اتنا میٹھا۔ اگر تمام عمر کا معمول بنالیں تو پھر کمال دیکھیں۔ وضو بے وضو ہر حالت میں کرسکتے ہیں لیکن باوضو برکت زیادہ ہوگی۔
حضرت حکیم صاحب کی طرف سے اس عمل کی سب کو اجازت ہے۔
روحانی عطر اور برکت والی تھیلی
روحانی عطر برکت والی تھیلی پر لگانے سے برکت کے دروازے کھلتے ہیں۔ رزق میں برکت ہوتی ہے‘ تنگدستی ختم ہوتی ہے‘ بعض حضرات برکت والی تھیلی پر خوشبو لگانے میں کوتاہی کرتے ہیں جس سے برکت والی تھیلی کے اصل فوائد سے محروم رہتے ہیں۔تسبیح خانہ کے چاہنے والے ایک صاحب نے کہا برکت والی تھیلی پر روزانہ 129 دفعہ سورۂ کوثراول و آخر سات بار درود شریف پڑھتا ہوں اور پیسے نکالتے اور ڈالتے وقت سورۂ کوثر پرھتا ہوں لیکن کچھ کمی ایسی ہورہی ہے جس سے اس کی برکات سے دور ہوں۔ اس کو تھیلی پر روحانی عطر لگانے کا مشورہ دیا اور پوچھا کہ کہیں برکت والی میں کوئی تصویر تونہیں ہے انہوں نے فرمایا کہ کوئی اور تصویر نہیں ہے لیکن میرے شناختی کارڈ والی تصویر ضرور ہے کیونکہ شناختی کارڈ کی تو اجازت ہے بس جب سے برکت والی تھیلی پر روحانی عطر لگانا شروع کیا الحمدللہ برکت و عافیت کے دروازے کھل گئے مال بھی آیا اور برکت بھی آئی۔ کہنے لگے آج میں مالی طور پر خوشحال ہوں۔کائنات‘ رازوں اور بھیدوں سے لبریز ہے اللہ تعالیٰ جس پر یہ بھید کھول دے جنہوں نے بھی اس روحانی عطر کو استعمال کیا باکمال بن گئے۔ وظائف میں دل لگا‘ پرہیز گاری کی زندگی آئی۔ دل معطر ہوا‘ روحانی طاقت آئی‘ سکون ملا۔رزق کی برکت کا راز‘ روحانی عطر میں صرف اشارہ کافی ہے۔روحانی عطر کا ہدیہ: خوشبو
کا ہدیہ دینے سے محبت بڑھتی ہے‘ روحانی عطر کا ہدیہ اپنے دوستوں کو دیجئے‘ آپس میں محبت پیدا ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں