محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! میں نےالرجی کا یہ نسخہ بہت سےلوگوں کو بتایا اور خود بنا کر تقسیم کیا ۔ لا تعداد لوگ اس نسخے سے مختلف قسم کی الرجی(خارش والی بغیر خارش والی) سے شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ھوالشافی: پودینہ اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں‘ خشک ہونے پر وزن کر لیں۔ جتنا بھی ہو اتنی ہی ہموزن اجوائن لے لیں۔ دونوں کو کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ صبح ‘ دوپہر ‘رات کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے چھوٹا چمچ پانی سے لیں ‘ بھول جائیں تو کھانے کے ایک گھنٹے بعد دوا لے لیں ۔ یہ سادہ الرجی کیلئے اور اگر خارش والی الرجی ہو تو اس نسخے کے ساتھ رات کو ایک گلاس پانی ابال کر اس میں گیارہ دانے عناب ڈال کر رکھ دیں اور صبح عناب کو پانی میں اچھی طرح کچل کر کپڑے میں چھان لیں اور اس پانی سے یہ دوا کھا لیں۔ بار بار کا تجربہ ہے کہ سات دن سے زیادہ عناب پینے کی نوبت نہیں آئی۔ اس الرجی کے نسخے سے لا تعداد لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں۔ (حاجی،ن،ا) عبقری میگزین اکتوبر2009ءصفحہ 8
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں