سچا منجن
ویسے تو انسان کا پورا جسم (بلکہ ہر عضو) اپنی جگہ اہم اور قدرت کا ایک عظیم معجزہ ہے۔ اسی طرح ہمارے جسم کی ایک اہم ضرورت دانت بھی ہیں جن کا شمار جسم کی ہڈیوں میں ہوتا ہے۔
دانت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک بہت ہی قیمتی نعمت ہیں مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہم ان کی قدر نہیں کرتے، قدر کا پتہ اس وقت چلتا ہے جب دانتوں والے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ سارے دانت نکالنے پڑیں گے اور اس جگہ نئے مصنوعی دانت لگانے پڑیں گے اور اب آپ فلاں نہیں کھاسکتے فلاں نہیں کھاسکتے وغیرہ وغیرہ۔ پھر احساس ہوتا ہے کہ کاش میں شروع سے ہی دانتوں کی حفاظت کرتا ایسے مایوس لوگوں کیلئے ہمارے شعبہ ریسرچ نے ایک حیرت انگیز"سچامنجن" تیار کیا ہے جودانتوں میں صحت کی نئی لہر دوڑا دیتا ہے۔"سچامنجن" میں ایسی قیمتی سچی جڑی بوٹیوں کے جوہر ڈالے گئے ہیں جو دانتوں کی حفاظت کرکے مسوڑھوں کو مضبوط کرتے ہیں اور دانتوں کو قدرتی چمک بخشتے ہیں۔
ایسے ایسے لوگ جو قیمتی ٹوتھ پیسٹ ،قیمتی ٹوتھ پاؤڈر، استعمال کرکرکے تھک گئے تھے انہوں نے جب"سچامنجن" استعمال کیا تو انہوں نے دعائیں دیں کہ "سچامنجن" واقعی کام میں سچا ہے۔ جہاں آج تک ہمارے دانتوں کی پیلاہٹ نہیں جاتی تھی اب المحمدللہ"سچامنجن"استعمال کرنے سے دانتوں کا پیلاپن ختم ہوگیا ہے۔ دانت سفید اور موتیوں جیسے چمکدار ہوگئے ہیں۔ ایک پوری فیملی آئی کہنے لگی حکیم صاحب ہمیں ایک موروثی بیماری ہے کہ ہمارے گھر کے ہر فرد کے مسوڑھے کمزور ہیں ۔ درد وغیرہ نہیں ہوتا لیکن دانت ہلتے ہیں کھانا کھانے میں دشواری ہوتی ہے ہر نوالے کے ساتھ خون نکلتا ہے اور خون نوالے کے ساتھ معدے میں جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ اس فیملی کو"سچامنجن"استعمال کرایا گیا کچھ عرصہ کے استعمال سے دانت ہلنا بند ہوگئے۔ مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہوگیا اور دانت صاف اور مضبوط ہوگئے۔
ایک صاحب تشریف لائے اور کہنے لگے جب بھی چاول بڑا گوشت یا کوئی روغنی چیز کھا لوں تو فوراً مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور درد بھی شروع ہوجاتا ہے۔ دو تین دن کھانے کا وقفہ کرنا پڑتا ہے۔ میڈیکل سٹور سے کیپسول ملتے ہیں جب ان کوکھاتا ہوں تو مسوڑھے خشک ہوجاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ آنتیں بھی خشک ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے قبض ہوجاتی ہے اور جسم کا سارا ڈسپلن آؤٹ ہوجاتا ہے۔ ان صاحب کو "سچامنجن"استعمال کرنے کیلئے دیا کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد آئے اور شکریہ ادا کیا کہ اب مجھے مسوڑھوں کی کوئی تکلیف نہیں،ہم سب گھر والے بجائے قیمتی ٹوتھ پیسٹوں کے "سچامنجن"استعمال کرتے ہیں۔ اکثر خواتین میں حمل کے دوران یا زچگی کے بعد مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور ہر وقت مسوڑھوں سے خون آتارہتا ہے مسوڑھے اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور دانتوں کی جڑیں نکل آتی ہیں۔ ان کیلئے بھی ہمارا "سچامنجن"بہترین ثابت ہوا ہے۔"سچامنجن" ہر گھر ہر فرد کی ضرورت ہے۔ دانتوں کی صفائی کا سادہ اور قدرتی علاج ہے۔ بچے بوڑھے جوان اور خواتین سب کیلئے یکساں مفید ہے۔ کیمیکل وغیرہ سے پاک، قیمتی دیسی جڑی بوٹیوں کے جوہر سے تیار کیا گیا ہے۔ دانتوں اور داڑھ کے دردوں میں بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ داڑھ کا درد جتنا ہو تھوڑا سا "سچامنجن" لگائیں درد فوراختم ہو جائیگا۔
ترکیب استعمال: چٹکی بھر "سچامنجن" انگلی سے دانتوں پر ملیں،5 منٹ بعد کلی کرلیں۔ ایسا دن میں کئی بار کرسکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں