Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سچے خواب نے بھائی اور بھابھی کی جان بچالی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوٗئی جس نے اس کو خواب میں مصیبت سے آگاہ کردیا تھا اور پھر اس نے قرآن پاک مکمل پڑھوا کر بچوں میں شیرینی بانٹی تھی اور اللہ تعالیٰ سے رحم اور عافیت کی دعا مانگ لی جس کی وجہ سے اتنی بڑی مصیبت ٹل گئی۔

قارئین! خوابوں کے حوالے سے دنیا میں کئی واقعات مشہور ہیں‘ پرانے زمانہ کے لوگوں نے اور مشہور انبیاء علیہم السلام نے کئی سچے خواب دیکھے‘ ہربندہ کوئی نہ کوئی خواب دیکھتا رہتا ہے‘ عام لوگوں کے خواب اکثر اوٹ پٹانگ اور جھوٹے ہوتے ہیں لیکن نیک اور پرہیزگار بندوں کے خواب عموماً سچے ہوتے ہیں وہ کسی آنے والے اچھے یا بُرے واقعے کی نشاندہی کرتے ہیں‘ ایسا ہی ایک سچا خواب ہمارے محلے کی ایک نیک‘ نمازی‘ تہجد گزار بچی نے دیکھا۔ وہ ایم اے کی طالبہ ہے‘ نماز روزے کی سختی سے پابند ہے‘ مکمل پردہ کرتی ہے‘ گورنمنٹ سکول میں بطور معلمہ کام کرتی ہے۔ اس نے ایک رات خواب دیکھا کہ بڑے بھائی اور بھابھی کے کمرے سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں‘ بھائی بھابھی کمرے سے نکل کر پریشان سے کھڑے آگ کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ خواب دیکھتے ہی اس کی آنکھ کھل گئی بزرگوں کا فرمان ہے بُرا خواب کسی کو نہ بتاؤ وہ بھی خاموش رہی لیکن دل میں پریشان ضرور ہوئی‘ سکول میں جاکر اس نے قرآن مجید کا ختم کروایا اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی تو اس کا دل مطمئن ہوا۔ اس خواب کو دو دن گزرے تھے بھائی بھابھی اور ان کے بچے کمرے میں سورہےے تھے‘ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے موم بتی جل رہی تھی موم بتی گر پڑی نیچے پلاسٹک کی ٹوکری میں چھوٹی بچی کے کپڑے‘ فیڈر‘ گڑیا وغیرہ پڑی تھیں ان چیزوں نے آگ پکڑلی اور تیزی سے پھیلنے لگی۔ ساتھ ہی بچوں کی پلاسٹک کی کرسیاں پڑی تھیں وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں اچھی خاصی چیزیں جل اٹھیں اچانک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آگ کی تپش سے بچوں کے والد کی آنکھ کھل گئی دیکھا تو کمرے میں ہر طرف آگ ہی آگ ہے اب وہ آگ بڑھ کر پلنگ کے نیچے تک پہنچ چکی تھی پلنگ کی ایک پٹی کالی سیاہ ہوچکی تھی انہوں نے جلدی سے بیگم کو اٹھایا‘ بھاگ کر اٹیچ باتھ سے پانی کی بالٹی اٹھا لائے‘ آگ پر ڈالی لیکن آگ اچھی خاصی زور پکڑچکی تھی‘ ایک بالٹی نے کچھ بھی اثر نہ کیا‘ لگاتار پانچ چھ بالٹیاں پانی کی ڈالی گئیں تو پھر آگ مدھم ہوتی گئی اور آخر کار بجھ گئی‘ انہوں نے گھر والوں کو ڈسٹرب کرنا مناسب نہ سمجھا‘ صبح تمام گھر والوں کو واقعہ بتایا کہ کیسے آگ لگی؟ اور بروقت آنکھ کھل جانے سے بچاؤ ممکن ہوسکا۔ ورنہ اکثر ایسے حادثات میں دھوئیں کی وجہ سے انسان کا دم پہلے ہی گھٹ جاتا ہے اور وہ اٹھ ہی نہیں پاتا۔ بہن نے اپنے خواب کو سوچ کر اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوٗئی جس نے اس کو خواب میں مصیبت سے آگاہ کردیا تھا اور پھر اس نے قرآن پاک مکمل پڑھوا کر بچوں میں شیرینی بانٹی تھی اور اللہ تعالیٰ سے رحم اور عافیت کی دعا مانگ لی جس کی وجہ سے اتنی بڑی مصیبت ٹل گئی۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسی آگ اتنی جلدی نہیں بجھتی مگر یہ آگ اتنی شدت کے باوجود چند بالٹیوں سے مدھم ہوتی ہوتی بجھ گئی۔ بہن نے بے اختیار ہوکر بھائی‘ بھابھی‘ بھتیجے اور بھتیجی کو گلے لگالیا اور پھر سب نے شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ابھی اس واقعہ کو ایک ہفتہ ہی گزرا تھا اس نے پھر ایک ہولناک خواب دیکھا وہ ایک ایکسیڈنٹ کا منظر تھا۔ ہر طرف خون ہی خون تھا‘ انسانوں کی چیخ وپکار تھی‘ ایمبولینس کے سائرن بج رہے تھے‘ خواب ہی میں اس کی ایک ایمبولینس میں نظر پڑتی ہے تو اسے اپنی چھوٹی بھابھی نظر آتی ہے پھر اس کی آنکھ کھل گئی وہ پسینے میں شرابور تھی اور دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ اس نے خود سے کہا: یااللہ! میں نے بہت بُرا خواب دیکھا ہے‘ تو رحم فرما‘ تہجد کا وقت تھا‘ اس نے فوراً اٹھ کر نوافل پڑھے‘ دعا مانگی: یااللہ رب کریم یہ صرف خواب ہی ہو‘ اسے اپنا پہلا بُرا خواب بھی یاد تھا کہ وہ کس طرح سچ ہوا تھا‘ وہ پریشان ہوگئی‘ صبح بے دلی سے اپنے سکول روانہ ہوئی‘ وہاں جاتے ہی بچیوں سے کہا وضو کرو اور تمام لڑکیاں سورۂ یٰسین پڑھیں‘ اور خود بھی پڑھنے بیٹھ گئی‘ ابھی بامشکل تمام لڑکیوں نے ایک ایک بار ہی سورۂ یٰسین پڑھی تھی کہ اس کے موبائل فون کی بیل بجی‘ اس کے گھر سے فون تھا کہ سکول جاتے ہوئے وین کو حادثہ پیش آیا ہےا ور تمہاری چھوٹی بھابھی کا شدید ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اب ہم اسے ہسپتال لے کر جارہے ہیں۔ وہ روتی ہوئی ہسپتال پہنچی‘ بھابھی آپریشن تھیٹر میں تھی‘ حادثہ انتہائی شدید تھا‘ وین کا ڈرائیور اور بھابھی کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی دو اور خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ان کی قسمت اچھی تھی‘ شدید ترین چوٹیں تو آئیں لیکن زندگی بچ گئی۔ ہر کوئی حیران تھا کہ یہ بچی کس طرح بچ گئی‘ بھابھی تین سال تک بستر پر رہی‘ مگر اب بالکل تندرست ہے۔ یہ بھی سچے خواب کی بدولت بروقت اللہ سے عافیت مانگنے اور سورۂ یٰسین پڑھ کردعا کرنے کی وجہ سے ممکن ہوا۔ بعد میں اس نے خوابوں کا تذکرہ کیا ختم قرآن اور یٰسین شریف پڑھنے کے متعلق بتایا۔ سب ہی حیرت زدہ رہ گئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 042 reviews.