محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ قبض بیماریوں کی ماں ہوتی ہے یہی سلسلہ میرے ساتھ تھا ۔ میری عمر 35 سال ہے اور آپ یقین نہیں کریں گے کہ مجھے بہت ہی زیادہ قبض رہتی تھی حالانکہ میں کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کرتا تھا لیکن پھر بھی اس مرض کا مستقل رہنا معمول بن گیا۔ میں نے کافی ادویات اور سیرپ وغیرہ استعمال کیے لیکن کچھ عرصہ کے لیے اس کا فائدہ ہوتا تھا۔ میں کبھی کبھی سوچتا تھا کہ شاید ایسی کوئی دوائی بنی ہی نہیں جس سے میرامرض ٹھیک ہوسکے۔ خیر نماز پڑھتا اور اللہ سے دعا کرتا کہ یا اللہ مجھے شفاء دے۔ ایک روز میں مسجد سے باہر نکل رہا تھا تو ایک صاحب عبقری رسالہ تقسیم کررہے تھے میرے ہاتھ میں بھی انہوں نے ایک رسالہ تھما دیا۔ میں رسالہ کھولا اور پہلی تحریر ہی تھوڑی سی پڑھی کہ دل کو لگی۔ گھر گیا کھانا کھایا اور آرام کے ساتھ رسالہ اٹھایا اور مطالعہ شروع کیا بہت ہی بہترین رسالہ ہے اس میں قارئین کے آزمودہ نسخے اور ٹوٹکے وغیرہ پڑھ کر دل خوش ہوگیا۔ میں ابھی صفحے پلٹ ہی رہا تھا کہ نیچے پٹی پر ایک دوائی ’’قبض کُشا‘‘ کا ذکر تھا اس کے ساتھ اس کی خصوصیات بھی درج تھیں۔ میں نے پڑھا اور فون کیا دو ڈبیاں بذریعہ پارسل منگوائی اور استعمال کرناشروع کیں ایک ہفتے کے استعمال سے ہی مجھے کافی فرق پڑا۔ دو ڈبیاں قبض کشا استعمال کے بعد مرض جاتا رہا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔ اس دن کے بعد عبقری رسالہ ہر ماہ میرے گھر آنا شروع ہوگیا۔ میری فیملی کے تمام افرادرسالہ بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں اور اپنے مرض کا خود ہی علاج ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں دیئے گئے وظائف بھی میں کرتا ہوں بہت سے ایسا ناممکن کام میرے ان وظائف کی برکت سے ہوئے ہیں۔ میں اور میری فیملی ہر جمعرات باقاعدہ آپ کا درس سننے کے لیے گھر میں اہتمام کرتے ہیں اور درس میں بتائے گئے وظائف بھی اپنی زندگی میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (محمد ریاض،وزیر آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں