محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری کو تقریباً ایک سال سے پڑھ رہے ہیں اس سے جتنا فائدہ ہمیں ہوا ہے ہماری سوچ سے بھی زیادہ اور جتنے عملیات اس میں پڑھے اور ان پر عمل کیا اس سے صرف ہمیں فائدہ نہیں ہوا بلکہ جس جس کو پڑھنے کے لیےبتائے‘ ان سب کو بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا‘ کئی لوگ جو اپنی تکلیف کی زیادتی کی وجہ سے بالکل نا امید تھے ان کو ان عملیات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے پھر سے خوشحال زندگی عطا کی اور اب وہ آپ کو‘ ادارہ عبقری کو اور مجھے بھی دل سے دن رات دعائیں دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو بہت ہی لمبی اور صحت والی اور اپنی رضا والی زندگی نصیب فرمائے ۔ آمین۔
میں چونکہ عملیات کا چھوٹا سا شاگرد ہوں‘ تومیری اکثر جنات سے دعا سلام چلتی رہتی ہے‘ جنات کی حقیقت کا نامعلوم لوگ کیسے انکار کردیتے ہیں‘ میں نے اپنی آنکھوں سے جنات کو دیکھا بھی ہے‘ ان سے بات بھی کی ہے‘ جنات سے میری ملاقات ایک سچی داستان میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔(۱)آج سے تقریباً بیس سال پہلے میرا ایک شاگرد تھا‘ اس کے اوپر جنات کی حاضری ہو جاتی تھی‘ وہ سرکاری ادارہ میں ملازم تھا۔ ان پر اکثر جن کی حاضری ہوتی اور وہ جن عالم تھے‘ میں ان سے گھنٹوں باتیں کرتا تھا۔ میں انہیں استاد جی کہتا تھا۔ ایک مرتبہ میں نے ان یعنی جن عالم سے کہا کہ آپ عالم ہیں اور میرے استاد بھی ہیں‘ جنات کے بارے میں کوئی خاص عمل بتائیں‘ انہوں نے کہا کہ سورئہ مزمل کو پہروں کے ساتھ پڑھو‘ میں نے ان سے عرض کی کہ پَیرے کیا ہوتے ہیں تو اس بات پر وہ جن عالم تھوڑا سا جلال میں آئے ‘ میں نے موقع کی مناسب سے جلدی جلدی اور ڈرتے ڈرتے کہا کہ آپ میرے استاد ہیں اور میں آپ کا شاگرد ہوں مجھے سمجھ نہیں آئی تو میں کیا کروں؟ پھران کا غصہ کچھ کم ہوا تو انہوں نے کہا قلم لے آئو‘ قرآن مجید کھولو‘ میں بھاگ کر گیا ایک بال پین لے آیا اور جلدی سے قرآن مجید پکڑ کر کھولا اور ان کے سامنے رکھ دیا۔انہوں نے انہتائی ادب سے قرآن پاک پکڑا اور اس میں مجھے اس ترتیب سے نشان لگا دئیے۔ پہلے یہ آیت رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ سے وَكِیْلًا تک تین بار پڑھو اور پھر وَاللہُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّـھَارَ تین بار، یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللہِ تین بار، وَاسْتَغْفِرُوْااللہَ سے آخر تک تین بار۔ اس طریقہ سے اس سورئہ کو تین بار پڑھ کر مریض کو دم کریں۔میں نے یہ وظیفہ اپنے ایک شاگرد جس کا نام ریاض تھا فتح جھنگ کا رہنے والا تھا اس پر آزمایا وہ ایک دن کینٹ کی ایک روڈ سے گزر رہا تھا‘ راستہ پر ایک بوڑھا درخت تھا وہاں سے ایک جننی اس کے ساتھ ہوگئی‘ وہ میرے پاس بھاگا ہوا آیا اور اپنی کہانی سنائی میں نے اس کو تسلی دی اور کہا کہ بیٹھ جائو میں نے وہی وظیفہ شروع کردیا جو عالم جن نے دیا تھا تو وہ چیز اس کے اندر داخل ہوگئی اور مجھ سے بولنے لگی اور کہا کہ میں ایک دیوی ہوں‘ بالکل اکیلی ہوں اور ہندو ہوں میں نے اس سے کہا کہ آپ کا اور ہمارا گزارہ تو مشکل ہے‘ ہاں اگر آپ مسلمان ہوتی ہیں تو پھر ٹھیک ہے اس نے یہ دعوت قبول کرلی ہم نے دوسرے دن مسجد میں اس بزرگ جن جو میرے استاد تھے ان کو بلایا وہ حاضر ہوگئے ‘میں نے اس سے درخواست کی کہ یہ مسلمان ہونا چاہتی ہے تو انہوں نے اس کو کلمہ پڑھایا اور جنت بی بی اس کا نام رکھا اس کے بعد اس نے ہمارے ساتھ بہت مشکل مشکل کاموں میں میرا ساتھ دیا۔ پھر میرا شاگرد نوکری سے ریٹائرڈ ہوگیا اور وہ گھر چلا گیا وہ بھی اس کے ساتھ چلی گئی اس نے مجھے کہا کہ آپ میرے بھائی ہیں اور مجھے بلانے کا طریقہ بتایا اس نے کہا کہ میں رہوں گی آپ کے شاگرد کے ساتھ۔ یاقہار اور اذان والے اعمال سے بھی بہت فائدہ ہوا۔(محمد ابراہیم احمد، ڈی آئی خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں