محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ کئی سال سے میرا ہاضمہ ٹھیک نہیں تھا ہر کھانے کے بعد رنگ برنگے چورن، پھکی وغیرہ کھانا میرے لیے معمول کی بات تھی۔ جب تک کھانے کے بعد چورن یا پھکی کا استعمال نہ کروں تب تک کھانا ہضم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا تھا خاص کرکے نان وغیرہ تو میں کھا بھی نہیں سکتاتھا۔اگر کھا لو تو کئی کئی دن طبیعت خراب رہتی۔ انگریزی ادویات کا استعمال تو میں نے مکمل ہی بند کردیا تھا کیونکہ میں معدہ کا مریض تھا انگریزی ادویات کے بے جا استعمال سے میں بلڈپریشر کا بھی مریض بنتا جارہا تھا اس لیے میں نے ادویات کا استعمال بند کردیا تھا صرف اور صرف دیسی ادویات کا استعمال جاری رکھے ہوئے لیکن دیسی ادویات میں بھی یہ نہیں پتہ چلتا تھا کہ کون سی دوائی اصل جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہے میں نے بڑے بڑے مطب کی ادویات استعمال کیں لیکن چھ چھ ماہ کھانے کے بعد بھی فائدہ نہیں ہوتا تھا۔ ایک روز میں ایک شادی کی تقریب میں گیا تو وہاں ایک پرانے رشتے دار مل گئے ان سے گپ شپ ہوئی کھانے کا وقت آیا تو میں نے صرف تھوڑے سے چاول کھائے تو انہوں نے نان ، گوشت کھانے کا کہا تو میں نے ساری صورتحال بتائی تو انہوں نے مجھےعبقری دواخانے کی ہاضمے خاص پھکی دی اور کہاہر کھانے کے بعد یہ پھکی کھائو ان شاء اللہ تمہارامعدہ ٹھیک ہوتا جائے گا میں نے ایک ماہ استعمال کی واقعی اس سے مجھے کافی فرق محسوس ہوا اور میرا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگیا، صحت میں بھی کافی بہتری محسوس ہوئی ہے۔ بہت ہی کمال کی پھکی ہے میرے گھر میں ہر چھوٹا بڑا اس کو استعمال کررہا ہے اور فائدہ حاصل کررہا ہے۔ (محمد شہباز، نارنگ منڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں