محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری سے جڑے تقریباً تین ماہ ہوئے عبقری کا تعارف سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔ میں آپ کا ہر جمعرات کا درس آن لائن یوٹیوب پر سنتا ہوں جس سے مجھے روحانی سکون میسر ہوتا ہے اور درس کے دوران کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور ہوتی ہے جس سے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا۔ گزشتہ دنوں میری طبیعت میں بوجھل پن سا آگیا تھا ہاتھوں اور پائوں سے ہر وقت گرمی نکلتی پیشاب بھی پیلا آتا تھا ایسے جیسے میرے اندر گرمی ہوگئی ہو انگریزی ادویات کا استعمال اس لیے نہیں کیا کیونکہ انگریزی ادویات گرم ہوتی ہیں اور میں تو پہلے ہی گرمی کا شکار تھا۔ میں نے عبقری کی ویب سائٹ پر جاکر اپنے لیے دوائی ڈھونڈنی شروع کی تو ’’ٹھنڈی مراد‘‘ کو میں نے اپنے لیے موذوں پایا۔ آن لائن آرڈر دیا اور دوائی تین دن کے اندر میرے پاس پہنچ گئی دوائی سستی بھی تھی اور معیاری بھی۔ میں نے ٹھنڈی مراد کی چار ڈبیاں باقاعدگی سے استعمال کیں ڈیڑھ ماہ کےقلیل عرصہ میں‘میں نے محسوس کیا جو پیلا پیشاب آتا تھا اب نارمل آنا شروع ہوگیا تھا ہاتھ پائوں کی گرمی میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ بہت ہی زبردست اور خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ دوائی تھی اور اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ مجھے نیند بھرپور نہیں آتی تھی لیکن جب سے ٹھنڈی مراد کا استعمال شروع کیا تھا مجھے رات کو نیند بہت ہی پرسکون اور راحت بخش آنا شروع ہوگئی ۔(محمد دلشاد، چونیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں