محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بچے کے دست نہیں رک رہے تھے کافی ادویات بھی دی لیکن فرق نہیں پڑتا تھا میں بہت پریشان تھی بہت سے ٹوٹکے بھی آزما چکی تھی۔ میں نے اپنے شوہر کو کال کی وہ اکثر کام کے سلسلہ میں شہر سے باہر ہوتے ہیں تو انہوں نے کہا اچھا میں تمہیں کسی ڈاکٹر کا بتاتا ہوں وہاں لے جانا دس منٹ بعد انہوں نے کال کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں دوائی گھر آرہی ہے میں نے کہا کونسی دوائی آرہی ہے تو انہوں نے کہا کہ عبقری دواخانے کی ایک دوائی ہے ’’بے بی ٹانک‘‘ میں نے عبقری دواخانہ فون کرکے گھر کا ایڈریس لکھوا دیا ہے ایک یا دو دن میں پہنچ جائے گی لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کروانا میں نے کہا کہ یہ دیسی دوائی ہے اس سے کیا اثر ہوگا تو انہوں نے کہا استعمال تو کروائو میرے ایک دوست نے اس کے بارے میں بتایا اور مجھے نمبر دیا ۔ تم دوائی استعمال تو کروانا۔ دو دن بعد پارسل میرے گھر پہنچا تو اس میں دو بے بی ٹانک تھے میں نے لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق بچے کو استعمال کروانا شروع کیا تقریباً تین دن کے مسلسل استعمال سے دست میں فرق پڑ گیا اور میں نے شوہر کو فون کرکے بتایا کہ مجھے لگا رہا ہے کہ بچے کو فرق پڑنا شروع ہوگیا ہے تقریباً ڈیڑھ ہفتے کے استعمال سے میرا بچہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔اب بچے کو جو بھی مسئلہ ہو پیچش لگے، اُلٹی آئے اس کو بھوک نہ لگے تو میں اس کو صرف بے بی ٹانک ہی دیتی ہوں۔ (زوجہ محمد فیصل،سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں