گوہانجنی کا آزمودہ روحانی عمل :محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم سب گھر والے آپ کا ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں خاص طور پر میں زیادہ شوق سے پڑھتی اور ہر کسی کو اس کے بارے میں بتاتی ہوں ۔ مجھے میرے گھر والے اور رشتہ دار سب حکیم یا ڈاکٹر کے نام سے پکارتے ہیں۔ میں آج آپ کو وہ وظائف بتانا چاہوں گی جو میں نے آزمائے ہیں:میری اور میرے بھائی کی بائیں آنکھ پر گوہانجنی بن گئی ‘ مختلف جگہوں سے علاج کروایا‘ روحانی طور پر دم وغیرہ کروائے مگر گوہانجنی ختم نہ ہوئی۔میرے بھائی نے عبقری سے آپ کے دروس پر مشتمل میموری کارڈخرید رکھا ہے اور ہم تمام گھر والے یہ درس سنتے ہیں‘ ایک درس میں آپ نے لاعلاج بیماریوں کیلئے اوّل آخر درود شریف اور ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے کا فرمایا۔ میں نے چند دن صبح و شام یہ وظیفہ پڑھ کر آنکھ پر دم کیا‘ چند ہفتوں میں ہی گوہانجنی ختم ہوگئی‘ الحمدللہ بھائی بھی شفاء یاب ہے۔
یاقہار سے چبھن کا خاتمہ:میرے ہاتھوں کی انگلیوں اور سینے میں چبھن ہوتی تھی ایسا لگتا تھا جیسا کوئی سوئی چھب رہی ہے بہت علاج کروائے مگر یہ مسئلہ جاری رہا۔ میں نے چبھن والی جگہ پر ’’یَاقَہَّارُ‘‘ پڑھ کر پھونک مارنا شروع کردی ایک ماہ ایک اندر میرے ہاتھوں کی انگلیوں اور سینے سے چبھن کا خاتمہ ہوگیا۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں