(انعم بشیر،لاہور)
تین سے چار منٹ میں پیٹ درد ختم! آزمودہ پھکی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے سے ایک پھکی کا نسخہ دیکھا تھا آزمایا ہے بہت لاجواب ہے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی، کھانا فٹا فٹ ہضم ہو جاتا ہے، پیٹ کی درد فوری ختم ہو جاتی ہے اور معدہ سکون میں آجاتا ہے۔ طبیعت بہت ہلکی پھلکی سی محسوس ہوتی ہے وہ کھانا جو ہر وقت منہ کو آتا تھا وہ جلد از جلد ہضم ہو جاتا ہے میری بہن کا پیٹ درد بہت زیادہ تھا اس کا معدہ کا مسئلہ تھا ۔ ایک دن معدہ میں بہت درد شدید اٹھا کہ نہ بیٹھا جائے نہ لیٹا جائے تو میں نے ان کو یہ پھکی دی اور اس میں ایک اور چیز سونف کا اضافہ کرکے پیس کردیا۔ ماشاء اللہ درد تین سے پانچ منٹ میں ختم ہوگیا ۔ نسخہ: اجوائن اور سفید زیرہ ہم وزن لے لیںدونوں کو پیس کر کسی شیشے کے جار میں محفوظ کرلیں اور صبح و شام کھانے سے پہلے یا بعد میں آدھی چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں اور اگر اس میں کچھ سونف بھی ڈال لیں یعنی اس وزن سے آدھی یا برابر ہوتو اور بہتر ہے صاف کرکے ساتھ ہی پیس لیں ان تینوں کا پائوڈر بن جائے گا اس کے استعمال سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور طرح طرح کے سیرپ ، گولیوں اور سائیڈ ایفیکٹس رکھنے والی دوائیوں سے جن کو کھانے کا دل بھی نہ کرے چھٹکارا مل جائے گا۔
قد بڑھانے کے دو نسخے:(۱) یہ نسخہ مجھے کسی نے دیا تھا کہ اس نسخہ کے استعمال سے ایک ماہ میں قد میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔ نسخہ: حبّ الرشاد 150 گرام، سنگھاڑا خشک 50 گرام، مصری 150 گرام ، مصطلگی رومی 25 گرام تمام چیزوں کا باریک سفوف بناکر مکس کرلیں ۔ ترکیب استعمال: صبح نہار منہ ایک چمچ پائوڈر ایک گلاس خالص دودھ کے ساتھ لیں اور اسی طرح ایک چمچ رات کے کھانے کے بعد لیں۔
(۲) قد بڑھانے کا دوسرا نسخہ یہ ہے مروارید 60 گرام، کُشہ فولاد 30 گرام، عرق گلاب آدھا لیٹر ۔ مُروارید کو پیس کر اچھی طرح عرق گلاب میں مکس کرلیں جب یہ خشک ہو جائے تو کُشتہ فولاد بھی اس میں مکس کردیں۔ چنے کے دانے کے برابر مقدار‘20 گرام مکھن میں مکس کرکے صبح و شام کھانی ہے۔ چند ہفتوں میں آپ کا قد بڑھ جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں