Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ تبادلہ من پسند جگہ پر ہوگیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے زیادہ عرصہ نہیں ہوا‘عبقری رسالہ ملنے کے بعدمیرے بہت مسائل حل ہوئے۔ میں نے اپنا تبادلہ اپنے شہر ملتان میں کرنے کی درخواست دے رکھی تھی جس کو تقریباً چھ ماہ ہوگئے تھے لیکن کوئی خبر نہیں مل رہی تھی میں نے ایک دو افسران سے بات بھی کی لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔ میں نے گھر اپنی والدہ کو بتایا تو انہوں نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ میں دیئے گئے اعمال شروع کیے میں بھی ساتھ ساتھ کرتا رہا۔ میں نے ہر جمعرات دو سو کتابچہ تقسیم کرنا شروع کردیا اس نیت سے کہ میرا تبادلہ من پسند جگہ پر ہو جائے اللہ کے فضل سے ڈیڑھ ماہ بعد میں نے تبادلے کی جو درخواست دی تھی وہ منظور ہوگئی۔ اب میں اپنے شہر میں ملازمت کررہا ہوں۔ (ظفر حسین، ملتان)

سعودی عرب میں بیٹے کی جاب لگ گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بیٹا ایک سال سے سعودی عرب میں تھا جاب نہیں مل رہی تھی‘ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے ملنے والے کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ میں دیئے گئے وظائف دن رات پڑھے اور بیٹے کو بھی پڑھنے کا کہا اس کے علاوہ 100 کتابچہ ہر ہفتے میں نے تقسیم کرنا شروع کیا ۔ دو ماہ مسلسل کرنے سے اللہ تعالیٰ نے بیٹے کو بہترین روزگار سے نوازااس کی تنخواہ پاکستانی ایک لاکھ روپے ہے جس میں سے وہ ہر ماہ ساٹھ ہزار روپے گھر بھیجتا ہے ۔ مجھے جب بھی کوئی پریشانی آتی ہے تو میں کتابچہ کے وظائف کرتی ہوںاور کتابچہ تقسیم کرتی ہوں‘ مشکل حل ہو جاتی ہے۔ (فرزانہ نور، لاہور)

قارئین! بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہے۔آپ بھی اس روشنی کو دوسروں تک پہنچائیے! یہ کتابچہ خود بھی پڑھیے اور دکھی عوام تک بھی زیادہ سے زیادہ پہنچائیں۔ جیلوں‘ ہسپتالوں‘ کچہریوں میں  موجود پریشان لوگوں تک پہنچا کر داد رسی کا ذریعہ بنیں!
(قیمت فی کتابچہ 20 روپے‘ تقسیم کیلئے خاص رعایت صرف 10 روپے میں حاصل کیجئے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 534 reviews.