Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اُف! یہ زندگی کا ناپائیدار سفر

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ (پھلت):حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

گاڑی میں بیٹھے ساتھیوں سے جو اچانک کسی چیز کے گاڑی کے سامنے آجانے کے بعد لگائے گئے بریک کے جھٹکے سے بیدار ہوئے تھے، یہ حقیر ایک ایک کرکے معلوم کرنے لگا آپ کہاں جارہے ہیں؟ دو نے کہا: آپ کے ساتھ جارہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہاں؟ بولے: سونی پت، ایک صاحب جن کو راستہ میں اترنا تھا انہوں نے اس منزل کا نام لیا۔ یہ حقیر اپنی یاددہانی کے طور پر جو کچھ دیر سے چلی ذہن کی کیسٹ کی وجہ سے دل و دماغ پر سوار تھا، بولا کیا آپ لوگوں کا قرآن مجید پر ایمان نہیں ہے؟ قرآن مجید تو فرما رہا ہے ’’ اِنَّ اِلَیْنَا اِیَابَـھُمْ ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَـھُمْ ‘‘ (الغاشیہ: ۲۵۔۲۶) بے شک ہماری ہی طرف ان کا لوٹنا ہے، پھر ہمارے ہی پاس ان کا حساب ہے۔
دہلی سے سونی پت کے کار کے سفر میں ذرا سے جھٹکے نے جیسے ان نیند میں مدہوش ساتھیوں کو بیدار کردیا تھا، اس حقیر کی غفلت کی زندگی کے سفر میں اچانک اس جھٹکے سے اس طرف توجہ ہوئی۔ سونی پت شہر میں بستی کے لوگوں کا مشورہ مطلوب تھا، اس حقیر نے اپنے ایک ذمہ دار کو فون کیا، فلاں فلاں صاحبان کو ضرور بلالیں، انہوں نے اس میں سے دو صاحبان کے بارے میں بتایا کہ ان میں سے ایک کا انتقال دو سال قبل اور ایک کا ڈیڑھ سال قبل ہوگیا۔ اچانک ذہن میں ایک جھٹکا لگا سونی پت میں ابتداء میں ساتھ دینے والے اور تعلق رکھنے والوں کی ذہن میں فہرست بنانے لگا، جو ہماری طرح زندگی کے پلان بناتے تھے، اور ان میں سے بہت سے خیر کے کاموں کے بھی خاکے بناتے تھے، پھر آس پاس کی بستیوں کے ان لوگوں سے ہوتے ہوئے، دل و دماغ اپنی بستی اور اپنے عزیزوں رفیقوں کی طرف منتقل ہوتا گیا جو ہمارے ساتھ رہتے تھے، اور ہوسکتا ہے کہ ہماری ہی طرح اس دنیا میں لمبی مدت تک رہنے کی امید پر خاکے بناتے رہے ہوں، مگر ان کی زندگی کا سفر ختم ہوگیا، اچانک ایسا لگا کہ ساتھ رہنے والے اکثر لوگ اتنے شفیق اور عنایت کرنے والے بڑے، بلا استحقاق عنایت فرمانے والے کتنے اکابرین، اپنی دولت، مناصب اور شان پر فخر کرنے والے کتنے لوگ، جو اپنی اپنی سطح سے اس دنیا میں ایک وقار، شان اور مقبولیت اور مقام رکھتے تھے اس زمین کا حصہ بن گئے، اب یا ان کی زندگی ایک قصہ پارینہ بن گئی یاان کی یادیں زندگی گزارنے کا حصہ ہوگئیں، نبی رحمتﷺ نے ہمیں کیسےہوشیار فرمایا ہے: ’’کُنْ فِی الدُّنْیَا کَاَنَّکَ غَرِیْبٌ اَوْ عَابِرُ سَبِیْلٍ‘‘ (دنیا میں ایسے رہو جیسے مسافر یا راستہ پار کرنیوالا)
اف! ایسی ناپائیدار زندگی اور خواب کی طرح ختم ہونے والی زندگی کے سفر کو، آدمی نے سفر سمجھنے کے بجائے ایسا ٹھکانہ اور مستقر بناکر کیسی حماقت کی ہے، یہ دنیا کی ناپائیدار زندگی جس میں انسان چلتی ریل گاڑی کی طرح پیدا ہونے کے بعد سوار ہو جاتا ہے اور جس کا گھر آیا، موت کے راستہ سے اتر جاتا ہے۔
آدھی صدی کی ہماری مختصر زندگی میں کتنے مسافر ہمارے ساتھ آئے ہم سے پہلے کتنے سوار بلکہ کتنے ہمارے سامنے سوار ہوکر اتر کر چلے گئے، کتنے لوگوں کو اپنے سامنے اترتا چڑھتا دیکھ کر اور اپنے ہاتھوں کتنے جنازوں کو نہلا کر، کفنا کر اور دفنا کر، اور نہلاتے دفناتے دیکھ کر اور جنازوں میں روز روز شریک ہو کر بھی آدمی اس طرح جئے جیسے وہ اسی دنیا کا مکین ہے۔ کیسی حماقت ہے اور انسان غفلت میں زندگی کے اس ناپائیدار سفر میں نہ جانے کیسے کیسے طویل خواب دیکھتا ہے، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو کوئی اچانک بریک کا جھٹکا بیدار کر دیتا ہے،اور وہ زندگی کے اس سفر کو، سفر سمجھ کر بیداری کے ساتھ اپنے حقیقی گھر آخرت کی تیاری کے لیے گزارنے لگتے ہیں، یہی لوگ ہیں جو ہوشیار ہیں اور یہی لوگ ہیں جن کی حیات لوگوں کے لیے مشعل راہ اور مینارہ نور بن جاتی ہے۔ جو ہمیشہ کے گھر آخرت کی تیاری کے لیے ہوشیار اوردنیا کے دھوکہ کے سفر کی ناپائیداری کے لیے خبردار رہتا ہے یہ انسان کی زندگی کی چولوں کی ٹھیک رکھنے کی شاہ کلید ہے، کاش! ہم ان خوش قسمت ہوشیار سمجھ دار لوگوں میں شامل ہوں!!!

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 533 reviews.