Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوہر نے اتنا گھٹیا اور بُراکہا میں بُری بن گئی

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(پوشیدہ)

محترم قارئین السلام علیکم! تین بار تحریر لکھی اور پھاڑ دی‘میں اپنا پیغام آپ تک پہنچانا چاہتی ہوں‘میری تحریر میں ہر نوجوان لڑکی‘ لڑکے کیلئے ایک سبق ہے‘ ایک تجربہ ہے‘ ایک مشاہدہ ہے‘ کسی کے ایک دل میں بھی میری بات اتر گئی تو میرا مقصد پورا ہوجائے گا۔ قارئین! میں ایک باعزت گھرانے کی بدقسمت گنہگار لڑکی ہوں‘ سمجھ نہیں آتی بات کہاں سے شروع کروں‘ لکھتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے کہ روز محشر میرا کیا حشر ہوگا‘ میری تمنا ہمیشہ نیک بننے کی رہی‘ مگر نجانے کہاں تربیت میں کمی آگئی اور میں بھٹک گئی‘ سترہ سال کی تھی کہ گھر سے بھاگ گئی‘ واپس کیسے آئی یہ ایک الگ داستان ہے‘ خیر قسمت اچھی والدین نے دوبارہ قبول کرلیا‘ میری بہنیں‘ سہیلیاں‘ کزنز کوئی بھی میرے جیسا نہ تھا‘ دوبارہ بھٹکی اور اپنے شہر سے بھاگ کر لاہور آگئی‘ یہاں سے پھر کسی نیک کے ہتھے چڑھی اور وہ مجھے میرے والدین کے پاس چھوڑ گئے ‘ 23 سال کی عمر میں شادی ہوگئی‘ اب کہاں سکون! وہی ملنا تھا جومیں نے بویا تھا۔ یہ دنیا ’’مکافات عمل‘‘ ہے‘ بس اب قرآن کی آیت کا مفہوم سمجھ آیا کہ اچھی بیویوں کے اچھے خاوند اور بُری بیویوں کے لیے بُرے خاوند ہوں گے۔ قارئین! اب زندگی انتہائی تلخ گزرنا شروع ہوگئی‘ میں سسرال والوں کی بہت خدمت گزار تھی‘ سارا دن کام کرتی‘ مگر خاوند نوکرانیوں اور باہر کی لڑکیوں کی طرف متوجہ رہتا‘ سارا دن نوکرانیوں کی طرح کام کرتی‘ مگر صرف ذلت ملتی۔ اللہ سے روتی‘ گڑگڑا کر دعائیں کرتی مگر شاید میرے گناہ بہت زیادہ تھے جن کی سزا ابھی کم ملی تھی‘ پھر یوں ہوا کہ میرے شوہر نے مجھ پرگھٹیا الزامات لگانا شروع کردئیے‘ جو بھی گھر آتا اس کے جانے کے بعد میرے شوہر اس کے ساتھ مجھے منسلک کردیتے اور گھر میں شور برپا کردیتے‘ اکثر خود راتوں کو باہر رہتے اور صبح آکر گھر میں ہنگامہ کھڑا ہوجاتا ہے کہ اس کی دوستیاں ہیں۔ یقین کیجئے مجھے واضح کانوں میں آوازیں آتیں کہ تو نے اپنے شریف باپ کو اذیتیں ذلتیں دی ہیں تجھے اس کی سزا مل رہی ہے۔ سارے خاندان کے ایک ایک فرد کو میرا شوہر خود میری کہانیاں سناتا اور مجھے بدکردار مشہور کردیا۔ خدا کی قسم میری جگہ کوئی اور لڑکی ہوتی تو کچھ کھا کر مرجاتی۔ 26 سال اپنے کیے کی سزا بھگتی‘ ساری زندگی روتے سسکتے ظلم اور الزامات سہتے گزری‘ میرا خاوند جب مجھے مارتا تو اس کی آنکھیں سرخ ہوجاتی جب تک میں نڈھال نہ ہوجاتی وہ رکتا نہ تھا۔ بس!! پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ میں بُری بنوں گی اور میں بُری ہوگئی۔ فون پر لڑکوں سے باتیں کرنا شروع کردیں‘ انٹرنیٹ کا غلط استعمال شروع کردیا‘ مجھے ایسا لگا نہ میں دنیا کی رہوں گی نہ دین کی‘ یقین نہ آتا کہ میں اتنی گری ہوئی عورت ہوں‘ نہ اچھی بیٹی‘ نہ بہن اور نہ بیوی بن سکی۔ قارئین! درد کی کہانی لکھوں تو کتاب بن جائے ابھی صرف اپنی زندگی کی کتاب کا آدھا صفحہ بھی نہ لکھ سکی ہوں۔ میری نوجوان نسل سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ خدارا کبھی گھر سے باہر قدم نہ نکالیے‘ والدین کی اطاعت کیجئے‘ ایسا کوئی کام نہ کیجئے جس کی شریعت نے اجازت نہ دی ہو۔ اسلام نے ہمیں جینے کا مکمل ضابطہ اخلاق دیا ہے۔ میں اپنی آنکھوں سے دیکھتی ہوں کہ جنہوں نے اسلام کی حدود میں رہ کر جوانی گزاری ان کی شادی شدہ زندگی انتہائی خوشگوار اور پرسکون ہے۔ ان کےمیاں بیوی کے درمیان مثالی محبت‘ احترام دیکھتی ہوں۔ اے کاش میری معافی بھی قبول ہوجائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 523 reviews.