(سعید شہزاد، بورے والا)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ عبقری قارئین کے آزمودہ نسخہ جات اکثر خود اور دوسروں پر آزماتا ہوں‘ الحمدللہ! شفاء ملتی ہے۔ تلی اور پٹھوں کی طاقت کے لیے دو نسخے ارسال کررہا ہوں مجرب ترین ہیں۔نسخہ نمبر۱:یہ نسخہ پٹھوں کو طاقت بخشتا ہے اور طحال یعنی تلی کے سدے کھولنے میں بے نظیر ہے اورآنتوں کے درد میں نہایت مفید و مؤثر ہے۔ آزمائیں اور دعائوں میں یاد رکھیے گا۔ھوالشافی: مائیں خورد 20 گرام، صندل سفید 20گرام، افسنتین 20 گرام ایک کلو پانی میں پکائیں جب آدھا پانی خشک ہو جائے تو پُن چھان کے چینی ڈال کر شربت بنالیں۔ ایک چمچ صبح شام پانی کے ساتھ بفضل ربی شفاء ہوگی۔ نسخہ نمبر۲:یہ گولیاں ان کے لیے ہیںجن کی تلی بڑھ گئی ہو جو کسی دواء سے کم نہ ہورہی ہو۔ بفضل ربی یہ مجرب ترین نسخہ تلی کو بخوبی گھلا دیتا ہے۔ یہ قرص جالینوس کی ترکیبوں میں سے ہے۔ آزمائیں اور دعائوں میں یاد رکھئے گا۔ ھوالشافی: مائیں کلاں 4 تولہ، سفید مرچ 2 تولہ، بالچھڑ 2 تولہ، اَسارون یعنی تگر 2 تولہ، اشق 2 تولہ۔ (ترکیب) گونداشق کو پیاز جنگلی کے سرکہ یا کسی اچھے خالص سرکہ میں حل کرکے باقی دوائوں کو کوٹ چھان کر اس میں گوندھیں اور چھوٹے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ خوراک ایک تا دو گولی صبح شام سکنجبین سادہ کے ساتھ ۔ بفضل ربی شفاء ہوگی۔سادہ سکنجبین بنانے کا طریقہ۔
سادہ سکنجبین:سکنجبین سادہ کا مطلب ہے کہ شہد اور سرکہ برابر وزن۔ شہد کو ہلکی آگ پر کسی برتن (سلور کاہو) میں ڈال کر رکھیں جب شہد گرم ہو جائے تو نیچے اتار کر سرکہ ملادیں اور خوب حل کریں کہ یکجان ہو جائے سکنجبین سادہ تیار ہے۔ ایک چمچ سکنجبین کے ساتھ گولیاں کھانی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں