محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے تقریباً تین مہینے پہلے آپ کو خط لکھا تھا جس میں آپ کو اپنے گھر کے لڑائی جھگڑے اور بے سکونی کے بارے میں بتایا تھا۔ جس کی وجہ سے گھر کا ماحول کافی خراب تھا اور یہ کہ دو سال سے میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں ہورہا تھا آپ نے خط کے جواب میں سورئہ طارق پانی پر دم کرکے پینے اور گھر میں چھینٹے مارنے کا کہا تھا اور دو آیات پڑھنے کو بتائی تھیں۔ (۱) رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ، (۲) رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ۔ میں نے یہ وظیفہ بہت ہی پابندی سے کیا اور اللہ کے کرم اور فضل سے حالات بہت بہتر ہیں۔ پہلے جیسی لڑائی بھی نہیں ہوتی اور جیسے میرے والد اور بھائی گھر میں گھستے ہی غصے میں آجاتے تھے۔ اب ایسا نہیں ہوتا۔ پہلے خط میں آپ کو بتایا تھا کہ میرے والد کا دوسری عورتوں کے ساتھ میل جول کی وجہ سے بھی گھر میں بہت بے سکونی تھی۔ ایک عورت جو ہمارے گھر کے سامنے تھی اس کی وجہ سے گھر کا ماحول زیادہ خراب رہتا تھا اور امی بھی پریشان رہتی تھی اس وظیفے کی برکت سے وہ عورت اب کہیں اور شفٹ ہوگئی ہے اب لڑائی نہیں ہوتی اور امی بھی پرسکون ہیں۔ اللہ کا بہت بہت شکر ہے اور آپ کی بھی شکر گزار ہوں۔آپ نے مجھے درس سننے کا بھی فرمایا تھا جو کہ میں باقاعدگی سے ہر جمعرات درس سنتی ہوں۔ آپ کے ایک درس میں آپ نے اللہ تعالیٰ کو درخواست لکھنے کا عمل بتایاتھا۔ میں اس وظیفے کے ساتھ اپنے داخلہ کے لیے درخواست والا عمل بھی کرتی تھی۔ اللہ کے کرم سے اس وظیفے اور عمل کی برکات سے آج مجھے میڈیکل کالج سے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے جو پچھلے سال ٹیسٹ دیا تھا آپ نے پاس کیا تھااسی ٹیسٹ پر ہم آپ کا داخلہ کررہے ہیں۔ کالج والوں نے کہا کہ میری سیٹ کنفرم ہے اب بس فیس جمع کروانی ہے۔ یہ سب اللہ کا کرم اور آپ کے بتائے ہوئے وظیفے کی برکت سے ہوا۔ اللہ کا شکر ہے۔(س،و۔ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں