محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے ایک سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں کمال کا رسالہ ہے اس میں دیئے گئے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کمال کے ہوتے ہیں اور عبقری کی ادویات بھی بہت معیاری اور فائدہ مند ہیں۔ اس کا تجربہ مجھے ایسا ہوا کہ میرے چھوٹے بیٹے کو اچانک سے رات کو کان میں درد ہوا اور درد برداشت نہیں ہورہا تھا اور وہ روتا رہا سارا گھر پریشان ہوگیا کہ اب کریں تو کیا کریں تو میں نے اپنی الماری سے کان شفاء ڈراپر نکالے اور بیٹے کے کان میں ڈال دیئے ٹھیک آدھے گھنٹے بعد بیٹے سے پوچھا کیسا محسوس کررہے ہو تو اس نے بتایا کہ ابو پہلے سے فرق ہے۔اس رات کے بعد تمام گھر والے عبقری کی ادویات کو مان گئے کیونکہ سب انگریزی ادویات استعمال کرتے تھے دیسی ادویات پر یقین نہیں تھا لیکن اب سب دیسی ادویات استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔(محمد فیاض، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں