محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شوگر کے لیے ایک نسخہ ہے جو مجھے پرانی کتب سے ملا میں نے خود آزمایا کافی فائدہ ہوا۔ نسخہ تیار کرنے میں محنت تو ہے لیکن اس کا رزلٹ بھی بہت اعلیٰ ہے۔ نسخہ:کیکر چھال ایک کلو، گلو بیل اکثر گھروں میں ہوتی ہے اس کی ڈنڈیاں ایک کلو، ایک کلو جامن کی تازہ گٹھلی ان تینوں اشیاء کو مٹی کے گھڑے میں ڈال دیں اب اس میں چھ کلو پانی ڈال دیں‘ جامن کے درخت کے قریب کچی جگہ کھودیں گھڑے پر مٹی کا ڈھکن ڈھک کے کپڑا باندھ دیں اور ھوالشافی کہہ کر گھڑا زمین میں پندرہ دن کے لیے دبا دیں۔ پندرہویں دن عصر کے بعد ھوالشافی کہہ کر گھڑا زمین سے نکال لیں۔ اب اس میں موجود مواد کو کسی پتیلے میں ڈال کر چولہے پر دھیمی آنچ پر پکنے کیلئےرکھ دیں‘ پکتے پکتے محلول گاڑھا ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔ گلو‘کیکر کی چھال‘ جامن کی گٹھلی نکال کر پھینک دیں محلول کو چھلنی سے چھان لیں ‘ایک تولہ کشتہ بیضہ مرغ، ایک تولہ کشتہ فولاد، ایک تولہ کشتہ زمرد، ایک تولہ کشتہ چاندی چاروں کشتہ جات باریک پیس لیں اور محلول میں ملا کر چنے کےبرابر گولیاں بنالیں۔ دو گولی صبح نہار منہ پانی سے کھائیں اور دو گولی عصر کی نماز کے بعد پانی سے کھائیں ان شاء اللہ شوگر کنٹرول میں رہے گی۔ (ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں