محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے ہاں ایک آدمی کا کسی عورت سے رشتہ طے پایا لیکن قدرت الٰہی کہ اس عورت اور اس کی بہنوں کو چنبل کی بیماری تھی خارش بہت رہتی تھی اس نے اس عورت سے نکاح کرنے سے اس لیے انکار کردیا کہ اس سے جو بچے پیدا ہوں گے وہ بھی ایسے ہی مریض نکلیں گے۔ مجھے بھی یہ مریض کردے گی۔اس شخص نے کہیں اور شادی کرلی اور کچھ سالوں بعد میں نے دیکھا تو شہر کے بڑے ڈاکٹر کے پاس اپنی بیٹیوں کو لے کر آیا ہوا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کیا ہوا ہے تو اس نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں ہیں ان دونوں کو چنبل کی بیماری ہے۔مجھے فوراً ماضی کا وہ قصہ یاد آیا جب اس نے اس عورت کو اس کی بیماری کی وجہ سے نکاح کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اب وہ ہر وقت بیٹیوں کو لے کر پریشان رہتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ دونوں میاں بیوی نے آگے بچے پیدا نہ کرنے کا ارادہ بھی کرلیا ہے کہ آنے والے بچوں کو بھی یہ بیماری نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حفظ امان میں رکھے۔ (سلیم اللہ سومرو، کنڈیارو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں