(ڈاکٹر عثمان سلفی، شرقپورشریف)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری اور تسبیح خانہ سے جڑے دس سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے‘ عبقری رسالہ سے بے شمار وظائف اور ٹوٹکےآزمائے‘ سوفیصد فائدہ پایا۔ اسی طرح بے شمار کو عبقری کے وظائف‘ طبی و روحانی ٹوٹکے بتائے‘ سب کو بہت فائدہ ہوا۔
آپ کی تالیفات (کتب) بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ان میں دئیے نقش اور وظائف بہت زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ آپ کی ایک کتاب جس کا نام ’’قدیم عملیات کے نایاب دفینے‘‘جو کہ میں نے عبقری دواخانہ لاہور سے خریدی اس میں تمام عملیات اور نقش انتہائی مؤثر اور تیربہدف ہیں۔ میں نے اس کتاب میں سے ایک نقش آزمایا جس کا رزلٹ دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ اس کتاب میں نقش کا فائدہ صرف اتنا لکھا تھا کہ اگر سواری کے گلے باندھ دیا جائے تو اس کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ اب چونکہ جدید دور ہے اُونٹ، گھوڑے، خچرکا زمانہ گزر چکا تو میں نے سوچا کیوں نہ اس تعویذ کو اپنے پاس رکھ لیا جائے۔ لہٰذا میں نے یہ نقش لکھ کر اپنی جیب میں رکھ لیاجس دن سے یہ نقش میں نے جیب میں رکھا ہے‘ عجیب و غریب معاملات شروع ہوگئے ہیں‘ انتہائی خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ شروع سے جو سفر میں اڑھائی گھنٹے میں طے کرتا تھا اب وہی سفر اس نقش کی برکت سے ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ سفر میں تو کئی بار آزمایا اور سو فیصد فائدہ پایا۔ لیکن اس کا حیران کن ایک اور تجربہ یہ ہوا کہ میرا جو کام دو دن میں مکمل ہوتا تھا وہ ایک دن یا اس سے بھی پہلے مکمل ہونا شروع ہوگیا۔ہرچیز پرسکون ہوتی ہے اور بہت جلد ہوتی ہے۔ میں کام پہلے والی رفتار سے ہی کرتا ہوں مگرختم اتنی جلد ہوجاتا ہے کہ جیسے کوئی میرے ساتھ میرا ہاتھ بٹا رہا ہو۔
مجھے اتنا معلوم ہے کہ اگر یہ نقش کسی اور کے پاس ہوتا تو وہ ساری زندگی خدمت کروا کر بھی یہ نقش کبھی نہ دیتا۔ مگر شیخ الوظائف نے واقعی مخلوق خدا کی خدمت کا حق ادا کیا ہے‘ انہوں نے یہ نقش شائع کرکےبے شمارکابھلا کیا ہے۔ بس یہ نقش لکھ کر گلے میں پہنیں یا جیب میں ڈال لیں پھر معلوم نہیں ہوتا کہ رفتارکہاں سے کہاں جارہی ہے البتہ ہر کام باعافیت اور بابرکت مکمل ہوتا ہے۔وہ بابرکت نقش یہ ہے:۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں