(ناہید‘ لاہور)
ہمارے محلے میں ایک باجی اپنی بیٹی کا رشتہ اپنی نند کے گھر کرنا چاہتی تھی مگر وہ نند مانتی نہ تھی وہ زیادہ امیر تھی اس لیے توجہ نہیں دیتی تھی میں نے ان کو تعویذ عبقری جنوری 2016 شمارہ 115 میں صفحہ 37 پر چھپا ہوا بناکر دیا۔ مشین میں تعویذ گھومانے کے لیے کہا۔کالی دنیا کالا جادو اور وظائف اولیاءکے صفحہ نمبر ۱۹۸ برائے نکاح و شادی پر لکھی ہوئی آیت مبارک لکھ کر سلائی مشین میں گھومانے کو کہا نماز عصر کے بعد دو تسبیح جو اس کتاب کے صفحے نمبر ۱۹۸ نکاح و شادی پر ہیںپڑھنے کو کہا چھ ماہ تک پڑھنے کے بعد اللہ نے کرم کیا اور ان کی نند نے رشتہ مانگ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ہمسائی جس کی بیٹی کی شادی کا مسئلہ تھا ۔ رشتہ نہیں آرہا تھا میں نے سورئہ یٰسین کا عمل آیت نمبر ۳۶ کو کہا کہ اس آیت کو ایک تسبیح پڑھ کر دعا کریں اللہ نے سبب بنایا اور تقریباً دس دنوں بعد ان کے اپنے ماموں نے رشتہ مانگ لیا۔شادی کیلئے:اگر شادی کرنی ہو تو مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر محب کے تکیے کے نیچے چالیس روز تک رکھیں
نقش کی چال:مندرجہ بالا نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنالیں اور کاغذ کو الگ کرکے اوپر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھیں اور پھر خانہ پوری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے ڈالیں۔ جس پر نمبر1 ڈالا گیا ہے پھر نمبر2 کی خانہ پر کریں۔ اس طرح ترتیب سے آٹھوں خانے لکھ ڈالیں۔ اس کے نتیجے محب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے) کا نام اور اس نام کے بعد الحب لکھ کر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود ہو) کا نام لکھیں۔ پھر یہ تعویذ محب اپنے تکیے کے نیچے رکھے۔ اگر بہت جلدی اثر مقصود ہوتو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبادیں۔ ہر پتھر کا وزن کم از کم دوسیر ہونا چاہیے۔ پتھر زیادہ وزنی ہو تو کوئی حرج نہیں لیکن دوسیر سے کم ہرگز نہ ہوں پرپتھر زمین پر رکھیں کسی چوکی یاتخت پر نہ رکھیں یہ عمل صرف جائز مقصد کیلئے کیا جائے ناجائز کام کیلئے نہ کریں ورنہ سخت نقصان ہوگا۔
مشین پر باندھ گھمانے والی آیت
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔یٰبُنَیَّ اِنَّهَآ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِیْ صَـخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِـهَا اللّٰهُ اِنَّ اللّٰهَ لَطِیْفٌ خَبِیْرٌ۔إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ۔یَاجَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لاَّ رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللہَ لاَ يُـخْلِفُ الْمِيعَادَ۔اَجْمَعْ عَلَّی فلاں بن فلانتہ یا فلانتہ بنت فلانتہ مطلوب یا مطلوبہ کا نام مع والدہ کے لکھے، پھر یہ تعویذ چرخہ یا سلائی مشین میں صبح و شام حسب منشا اُلٹا چلائیں باوضو ہوکر اور ساتھ سورئہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ مع وصل میم الرحیم بالحمد پڑھتے رہیں، اس کو درخت پر لٹکائیں یا سات بار صبح و شام پڑھیں اوّل و آخر درود شریف۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں