محترم قارئین! یہ نقش حاجات کےپورا ہونے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بے شمار جگہ آزمایا ہے‘الحمدللہ! کبھی کسی نے کامل یقین سے استعمال کیا ہو اور اس کو نفع نہ ملاہو مجھے کوئی شخص ایسا نہیں ملا۔ ہمارےقریبی شہر لالیاں میں ایک شخص کی نوکری چلی گئی‘ بیٹیوں کی شادیوں کا مسئلہ تھا‘ نوکری کی تلاش میں در بدر پھرتا رہا مگر کہیں سے کوئی شنوائی نہ ہوئی‘ مزید قرض پر قرض لے کرگزارا کرتا رہا ۔ انتہائی پریشان حال ہوا تو میرے ایک جاننے والے نے اسے میرے پاس بھیجا میں نے جب اس کی داستان سنی تو میں غمگین ہوگیا‘ خیر اس کو تسلی دی اور درج ذیل دو نقش لکھ کر اسے دئیے اور کہا کہ ایک نقش خود پہن لیں اور دوسرا پانی میں گھول کر سارا گھر پیے‘ جس برتن یا بوتل میں تعویذ والا پانی رکھیں اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں‘ اسی سے پانی پئیں‘ اسی پانی سے کھانا بنائیں‘ آٹا گوندھیں‘ جیسے ہی پانی کم ہو مزید پانی ملاتے جائیں۔
کچھ ہی عرصہ کے بعد وہ شخص دوبارہ آیا تو اس کی حالت پہلے سے بہت بہتر تھی‘ اب نوکری لگ چکی تھی‘ ایک بیٹی کی رخصتی کرچکا تھا اور دوسری کی شادی کی تیاری تھی‘ قرض بھی کافی اترچکا تھا۔ انتہائی خوش تھا۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار واقعات ہیں جو میں وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں لکھ پارہا۔ ان شاء اللہ مزید نئے تجربات و مشاہدات کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔ نقش لکھنے کا طریقہ یہ ہے:۔
جب بھی یہ نقش لکھنے بیٹھیں اول یا اللہ یاحافظ یاحفیظ یارقیب یاوکیل یا سلام تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنے سے رجعت سے محفوظ رہیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں