تریاق السر!
معدے کی تیزابیت، جلن، کھٹے ڈکار، کھانا منہ کو آنا، کھانا کھانے کے بعد فوراً درد، خالی پیٹ سخت تکلیف، یہ تمام بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایسے لوگ جن کے اندر خون کی کمی تھی۔ چہرے کا رنگ سیاہ یا پیلا پڑگیا تھا جب انہوں نے اس نسخہ کو مسلسل استعمال کیا تو بہت ہی اچھی تبدیلی رونما ہوئی اور خون کی کمی بالکل ختم ہوگئی جن کے لیے سرجری تجویز ہوئی تھی اور یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ ان کا وہ حصہ جو السر کی وجہ سے بہت متاثر ہوگیا تھا کاٹ دیا جائے، بفضل تعالیٰ یہ نسخہ کھانے سے آرام ہوا۔ نسخہ: مغز کشنیز، گوند کیکر، رال سفید، ملٹھی ہر ایک 50 گرام، چینی 40 گرام کو کوٹ پیس کر ملالیں۔ خوراک: ایک چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ چند ہفتے کے استعمال سے مکمل صحت ہو جاتی ہے۔
پریشانیوں کا آخری علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کے دور میں ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے، ہر گھر کی چھت اٹھا کر دیکھیں کوئی نہ کوئی ایک بندہ آپ کو اُداس نظر آئے گا۔ پریشانیاں اسی وجہ سے ہیں کہ ہم نے اللہ کے احکامات کو چھوڑ دیا ہے۔ قرآن پاک سے دوستی توڑ دی ہے۔ آج بھی وقت ہے نماز پڑھیں، قرآن پاک سے دوستی رکھیں۔ اللہ کے احکامات کو مانیں بڑا سکون آئے گا۔ ان شاء اللہ پریشانیاں ختم ہو جائینگی۔ ایک بزرگ نے مجھے ہر شر سے بچائو کے لیے ایک عمل بتایا کرکے دیکھ لیں ان شاء اللہ رزلٹ سو فیصد ملے گا۔ بارہا کا آزمودہ ہے بہت لوگوں کو بتایا حیران کن نتائج دیکھنے میں آئے۔ عمل: ’’نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَفَتْحٌ قَرِیْبٌ‘‘یہ آیت آپ کو عشاء کی نماز کے بعد اوّل و آخرت درود شریف سو مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرنی ہے۔( عبقری جلد6)
عبقری کے شمارے! مدفن صندوقوں سے نکلے!
( قیمت فی جلد500روپے علاوہ ڈاک خرچ)
گھریلو ناچاقیوں‘ رزق کی تنگی‘ پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں سے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلددیدہ زیب فائل کی صورت میںدستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات آپ کی نسلوں کیلئے روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں