دماغی اور جسمانی کمزوری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں ‘ گزشتہ کچھ عرصہ سے دماغی اور جسمانی طور پر بہت زیادہ کمزور ہوگئی ہوں۔ گیس کا بھی مسئلہ رہتا ہے اور میرے ایام کے دن بھی بے ترتیب ہوگئے ہیں کوئی دوائی تجویز کردیجئے۔(عاصمہ اسلم، جلوموڑ)
جواب:سونف سو گرام‘برہمی بوٹی پچاس گرام‘ کلونجی پچاس گرام‘الائچی خورد پچاس گرام‘کشتہ مرجان سادہ دس گرام۔ تمام ادویات کو پاؤڈر بنا کر آدھا چمچ صبح و شام ہمراہ تازہ پانی لیں۔ انتہائی کامیاب نسخہ ہے‘ ضرور استعمال کیجئے چند دنوں میں ہی انتہائی مثبت نتائج ملیں گے۔ آپ کے تمام طبی مسائل کا حل اسی نسخہ میں موجود ہے۔
ماہواری کا ٹائم پر نہ آنا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری ماہواری کے دن اوپر ہو جاتے ہیں پہلے وقت پر آتی تھی لیکن اب چار پانچ ماہ سے ایسا نہیں ہورہا اور درد بھی بہت ہوتا ہے کوئی دوائی تجویز کردیں۔ (راشدہ تصور، لاہور)
جواب:آپ عبقری دواخانے کی ’’ہارمونز شفاء ‘‘ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں ان شاء اللہ شفاء ہوگی اس کے علاوہ گرم مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں‘ انڈا‘ مرغی‘ بڑا گوشت‘مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔
خاوند تھکاوٹ کا شکار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے خاوند کو جسمانی مسئلہ ہے کہ رات کا کھانا کھاتے ہی ان کو تھکاوٹ ہو جاتی ہے اور پنڈلیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے جب تک ان کی پنڈلیوں کو نہ دبائو تب تک انہیں نیند نہیں آتی کوئی دوائی یا سیرپ کوئی نسخہ تجویز کریں انہیں اس تھکاوٹ سے نجات مل جائے۔ (ر،ج۔ لاہور)
جواب:اسگندھ پچاس گرام‘کلونجی پچاس گرام‘ بکھڑا پچاس گرام‘ پوست چھوہارہ پچاس گرام‘سنڈھ پچاس گرام‘ ان ادویات کو ہاون دستہ سے کوٹ کر ایک چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام دیں اور مربہ آملہ ‘ مربہ ہریڑ دو دو دانے صبح و شام کھلائیں۔ ان تمام مسائل کے لیے اکسیر کا حکم رکھتی ہے‘ ہر وقت چست و چوبند رہیں گے۔ مزید جو بھی مرد یا عورت ایسے مسائل کا شکار ہے وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کرسکتے ہیں کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔
ناک کے اندر اور باہر خارش
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 85 سال ہے مجھے ناک کی تکلیف ہے سی ایم ایچ سے بھی علاج کروایا پر کوئی فائدہ نہ ہوا اب میں نے علاج کروانا چھوڑ دیا ہے میرے ناک کے اندر اورباہر خارش بہت ہوتی ہے۔ اس کے لیے کوئی علاج بتائیں۔ (قاضی محمد الیاس، گجرات)
جواب: آپ عبقری دواخانہ کا ناک شفاء ڈراپر استعمال کریں۔ اور وضو کے بعد تین گھونٹ پانی اس بیماری سے شفاء کی نیت سے پئیں۔ اسکا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی وضو کریں جب وضو مکمل ہوجائے تو آخر پر تین گھونٹ پانی پی لیں۔ پہلے گھونٹ پہ یا اللہ شافی دوسرے گھونٹ پہ یا اللہ معافی اور تیسرے گھونٹ پہ یا اللہ کافی پڑھیں۔
مثانہ کے نیچے جھلیوں میں پانی بھر گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مثانہ کے نیچے جھلیوں میں پانی بھر گیا ہے پانی ختم کرنے کا کوئی نسخہ یا دوائی تجویز فرما دیئے۔(محمد نوید، لودھراں)
جواب: پوست ریٹھا‘ہلدی سالم‘رال سفید‘ گوند کیکر‘ الائچی خورد‘ ملٹھی ثابت‘ہموزن کوٹ پیس کر چوتھائی چمچ دن میں چار بار ہمراہ سادہ پانی۔ گرم مصالحہ جات اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔مستقل مزاجی سے نسخہ استعمال کیجئے۔
چہرے اور بازو پر تل نکلنا شروع ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری سے میرا تعارف چند ماہ پہلے ہوا جس سے مجھے امید ملی کہ میرے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔ میری عمر 26 سال ہے پچھلے چند سالوں سے میرے چہرے پر بھورے رنگ کے تل بننا شروع ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بازو پر بھی تل نکل رہے ہیں مجھے اس کا حل بتا دیں۔ (قمر شاہ، فیصل آباد)
جواب: دہی اور دیسی پودینہ کے پتے مکس کریں انکی مقدار اتنی ہو کہ دہی کم اور پودینہ زیادہ ہو۔ میٹھا ڈالنا چاہیں ڈال لیں۔ اس نسخے کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اورعبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’ چہرہ شفاء‘‘ دوا لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
گنج پن کا شکار ہوگیا ہوں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سر پر بہت بال تھے پچھلے دو سال سے سارے بال اتر گئے ہیں گنج پن کا شکار ہوگیا ہوں جو بال بچے ہیں وہ تیزی سے سفید ہورہے ہیں حل بتادیئے کہ میرے بال آجائیں۔ (ق،ش، فیصل آباد)
جواب:ایک دیسی انڈہ لیں اس کو توڑ کر ایک پیالی میں ڈال لیں۔ انڈے کی مقدار کے برابر سرخ دیسی مہندی کیمیکل سے پاک ہو اور سرسوں کاتیل اوردہی ہموزن ملا کر پیسٹ بنائیں اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور کم از کم 5 یا 6 گھنٹے لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔وقفہ وقفہ سے چند دن یہ ٹوٹکہ استعمال کرتے رہیں ایک ماہ کے اندر اندر آپ کے بال اُترنا بند ہو جائیں گے اور بال جو سفید ہورہے ہیں وہ بھی رک جائیں گے۔
انٹرنیٹ کی غلاظت صرف بربادی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں انٹرنیٹ کی غلاظت میں پڑ گیا تھا جس وجہ سے میںمختلف جسمانی و روحانی بیماریوں کا شکار ہوگیا ہوں‘ اب بہت زیادہ کمزوری محسوس کرتا ہوں‘چہرے کی رنگت خراب ہوچکی ہے‘ مجھے کچھ بتائیے تاکہ میں دوبارہ صحت کی طرف لوٹ سکوں۔ (ایم ثاقب، بھکر)
جواب:تالمکھانہ بیس گرام‘ اسگندھ بیس گرام‘ تخم کونچ پچاس گرام‘تخم ریحان بیس گرام‘تخم اوٹنگن بیس گرام‘ موصلی سفید بیس گرام‘ثعلب مصری بیس گرام‘ الائچی خورد دس گرام‘زیرہ سفید بیس گرام‘ اندرجَو شیریں بیس گرام‘ کوزہ مصری ڈیڑھ سو گرام‘ تمام ادویات کوکوٹ پیس کر چھوٹا چائے والا چمچ سادہ پانی یا دودھ کی کچی لسی کے ساتھ کچھ عرصہ استعمال کریں۔ ہروقت باوضو رہیں‘ مثبت سوچیں‘ نماز پنج وقتہ ادا کریں‘ صبح کی سیر کو زندگی کا حصہ بنالیں۔ تمام روحانی و جسمانی قوتیں بحال ہوجائیں گے۔
مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں