(جاوید اقبال، کراچی)
اللہ تعالی نے انسان کے کھانے پینے کے لیے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں اور ان میں سے کچھ ایسی ہیں جس میں خوراک اور پانی دونوں کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ان ہی میں سے ایک ہے تربوزجو ناصرف کھانے میں لذیذہے بلکہ اس میں موجود اجزا غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اسے کھانے سے نا صرف پیاس ختم ہوتی ہے بلکہ بھوک سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے۔ویسے تو اس کے لاتعداد فوائد ہیں تاہم ان میں سے چند ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔وٹامن سی اور اے سے بھرپور:تربوز میں فی کپ صرف 46 کیلوریز ہوتیں ہیں لیکن اس میں وٹامن سی، اے اور کئی صحت افزا اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔پانی کی کمی پوری کرے:پانی جسم کے لیے سب سے ضروری ہے اور روز کم از کم جسم کو آٹھ گلاس پانی ضرورت ہوتی ہے۔ تربوز پانی کا بہترین متبادل ہے کیونکہ اس میں پانی کی 92 فیصد مقدار موجود ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔وزن میں کمی کرتا ہے:اگر آپ اپنے زائد وزن سے پریشان ہیں تو تربوز کا استعمال کریں کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ تربوز میں شامل پانی اور فائبر کی خاص مقدار جسم کو بھرپور غذائی حجم فراہم کرتی ہے اور اس میں کیلوریز کم سے کم ہوتی ہیں۔غذائیت سے بھرپور:تربوز غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے ایک کپ میں وٹامن سی، اے، میگنیشیم، پوٹاشیم ، وٹامن بی ون، بی فائیو اور بی سکس شامل ہوتے ہیں جو جسم کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ کینسر سے بچاؤ:تربوز میں ایسے اجزا بھی شامل ہوتے ہیں جو انسان کو کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں شامل کوکربیٹناسن ای اور لیوپیین کی مقدار کینسر کےخطرے کو کم کرتی ہے۔دل کے لیے مفید:دل جو جسم کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا ہے، تربوز اس کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال دل کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں دل کی بیماریاں موت کی ایک بڑی وجہ ہیں لیکن تربوز ایسا پھل ہے جو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے، یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔تربوز کاجوس:تربوز کا جوس بھی جسم کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، اس میں شامل اجزا جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ورزش کے بعد اس کا استعمال جسم کے لیے مفید ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید:تربوز کے فوائد صرف جسم کے اندرونی اعضا کے لیے ہی نہیں ہیں بلکہ یہ بیرونی خوبصورتی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ تربوز کے استعمال سے جلد اور بال خوبصورت ہوجاتے ہیں۔نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے: بہتر نظام ہاضمہ کے لیے انسانی جسم کو دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے پانی اور فائبر، تربوز میں ان دونوں کی خاص مقدار موجود ہوتی ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں