Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کمائی سے 10 فیصد قرآن کیلئے نکالے اورکمال ہوگیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

اب یہ سابق پجاری (عبدالحق) اور وہ بچہ جس نے اسے علم کی روشنی دکھائی تھی یعنی استاد و شاگرد (استاد وہ بچہ اور شاگرد وہ پجاری) بظاہرتو دیکھنے والے یہی سمجھتے رہے کہ یہ باپ بیٹا ہیں مگر استاد اور شاگرد کا آپس میں تعلق گجرات کے شہر میں چمڑےکے تاجر سے مشہور ہوئے اب تو بفضل تعالیٰ استاد نے جو پہلی مزدوری کی اس رقم سے دس فیصد قرآن کے تعلیمی اداروں کیلئے علیحدہ رکھنا شروع کردیا‘ اسی طرح عبدالحق صاحب نے بھی دس فیصد رقم جمع کرنا شروع کردی اور ایک دن اللہ مہربان نے مہربانی فرمائی اب انہوں نے کچے چمڑے کا کام شروع کردیا اور ایک وقت آیا کہ بچہ جوان ہوچکا تھا کہ کشمیر سے ایک خاندان جو کہ ہندو تھا ایک مرد‘ ایک عورت اور تین بچے ‘دو لڑکیاں اور ایک لڑکا جو کہ اب مسلمان ہوچکے تھے وہ بھی ہجرت کرکے گجرات پہنچ گئے اور ان کی اتفاقاً ان سے ملاقات ہوگئی ۔ بچے تو جوان تھے ہی اس خاندان نے اپنی دونوں جوان لڑکیوں کی شادیاں اس استاد و شاگرد سے کردی۔اب چلتے ہیں 10 فیصد جمع 10 فیصد (20فیصد آمدن سے اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ) اب ان حضرات کی 20% رقم کاروبار میں بڑی رقم بن جاتی تھی اور اب ان نیک دل لوگوں نے 20% والی رقم پوری دنیا میں قرآن کی تعلیم کیلئے تقسیم کرنا شروع کردی۔ ایک وقت تھا کہ پشاور کی ایک تعلیم گاہ کیلئے آدھی رقم اساتذہ کے اخراجات اور بلڈنگ کا کرایہ بھی دیتے تھے۔ یہ بات تو میرے علم میں تھی میں نے پوچھا کہ ساری دنیا کو بیس فیصد رقم بقدر حصہ تمام تعلیمی اداروں کو ملتا رہا۔ وقت گزرتا رہا اور شیخ صاحب مرحوم اس جہان فانی سے بالآخر رخصت ہوئے اور اپنی یادیں دنیا کیلئے چھوڑ گئے اللہ مہربان ان مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 452 reviews.