(عزیز الرحمٰن عزیز، پشاور)
قارئین! کبھی آپ نے غور کیا کہ وہ کیا حالات تھے کہ جن کی وجہ سے ایک ہندو نژاد بچہ جو کہ ضلع گوجرانوالہ کے ایک اندرونی علاقہ سے ہندو گھرانہ سے تعلق رکھتا تھا مسلمان ہوا‘ اس وقت اس گائوں میں کوئی سرکاری سکول نہیں تھا‘ علم کی پیاس بجھانا بڑا ہی مشکل تھا ‘کتنے گائوں دور کسی گائوں میں سکول تھا مگر اس کی ماں نے ایک عجیب حل سوچا اور مسجد میں مولوی صاحب کے پاس اس کو بٹھا دیا گیا‘ صرف اس شرط پر کہ اردو اور حساب اس بچہ کو سکھلانا ضروری تھا اس کے علاوہ کوئی تعلیم نہیں دی جائے گی (اتفاق سے اس ہندو بچے کے والددنیا سے رخصت ہوچکے تھے) یہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ باقاعدگی سے مندر جاتا تھا۔ ماں اس کا پورا خیال رکھتی تھی مگر اللہ مہربان کو تو کچھ اور ہی منظور تھا(اس بچے کو زبانی گلستان و بوستان یاد ہوگئی) اور قرآن کی آیات بھی یاد ہونا شروع ہوگئی‘ تلاوت کرتے‘ اس ہندو بچہ کو کسی نے نہیں کہا کہ تم قرآن کی تلاوت کرو مگر یہ بچہ ازخود ہی حاضر دماغ تھا۔ جب اس بچہ کی ماں کے علم میں یہ بات آئی تو وہ خود تو پریشان ہوئی ہی بلکہ ساری برادری نے ان کو پریشان کرنا شروع کردیا۔ ماں نےمجبوراً مسجد بھیجنا بند کردیا اور روزانہ مندر جانے لگا پوجا پاٹ تو ہوتی رہی مگر اس بچہ کے اندر کی ایک آگ تھی کہ روز بروز روشن ہوتی رہی اور اس معصوم بچہ کے ذہن میں عجیب و غریب سوالات جنم لینے لگے اور اس کا دل مندر اور دیگر مذہبی رسومات سے بھر گیا اور اس نے کھلم کھلا مذہب کے خلاف بولنا شروع کردیا۔ اب مجبوراً تمام برادری اور مندر والوں نے اس چھوٹے سے بچہ کو ایک ہندو پجاری کےساتھ ایک کمرے میں بند کردیا تقریباً ایک ماہ بعد ان معتکف ہونے والے دونوں اصحاب کو جب باہر نکالا گیا تو پہلے پجاری باہر آیا تو تمام مجمع پر ایک بم گراگیا کہ میں پجاری نہیں ہوں میرا نام عبدالحق ہے اور یہ بچہ عبدالطیف شیخ ہے‘ آج سے ہمیں اسی نام سے پکارا جائے اور انہوں نے مندر کو خیر باد کہہ دیا۔ تمام برادری نے ان کا بائیکاٹ کردیا اور وہ دونوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے‘ اب تو اس گائوں کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ان دونوں بھائیوں سے کہا کہ آپ دونوں حضرات یہی رہیں ہم آپ کو سرآنکھوں پربٹھائیں گے مگر انہیں مجبوراً یہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں